Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایلکائی غندوغان کے ۲؍گول، سٹی کی العین پر شاندار فتح

Updated: June 24, 2025, 1:23 PM IST | Agency | Miami

فیفا کلب ورلڈ کپ کے میچ میں مانچسٹر سٹی نے العین کو ۰۔۶؍گول سے شکست دی۔ ہالینڈ نے بھی ایک گول کیا۔

City player İlkay Gündoğan. Photo: INN
سٹی کے کھلاڑی ایلکائی غندوغان۔ تصویر: آئی این این

مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے پیر کو العین کلب  کے خلاف۰۔۶؍گول کی شاندار جیت درج کی۔ اس کے ساتھ ہی اس نے فیفا کلب ورلڈ کپ۲۰۲۵ءکے راؤنڈ آف ۱۶؍میں جگہ بنا لی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی یووینٹس کی کوالیفکیشن بھی یقینی ہو گئی ہے۔ اس میچ میں ایلکائی غندوغان (۸؍′ اور۷۳؍ویں منٹ میں) نے مانچسٹر سٹی کے لیے ۲؍ گول کیے تھے۔ ان کے علاوہ کلاؤڈیو ایٹچیوری ، ارلنگ ہالینڈ ، آسکر باب اور ریان چیرکی نے بھی ایک ایک  ایک گول کیا۔ منیجر پیپ گارڈیالا کی ٹیم ہمیشہ بہترین نہیں رہی لیکن ۸؍ویں منٹ میں غندوغان  نے انہیں برتری دلانے کے بعد ٹیم نے اپنی گرفت برقرار رکھی۔۱۹؍ سالہ کلاؤڈیو اس ٹورنامنٹ میں براہ راست فری کک سے گول کرنے والے لیونل میسی کے بعد ارجنٹائنا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ گارڈیالا کی ٹیم دوسرے ہاف میں یک طرفہ انداز میں حاوی  رہی۔ برنارڈو سلوا کے ہوشیار ریورس پاس کے بعد آسکر باب کی جانب سے ایک زبردست فنش نے سٹی کی  برتری کو مزید بڑھا دیا۔
 میچ کے ایک منٹ میں اسکور لائن میں ایک اور گول کا اضافہ ہوگیا۔ ہالینڈ نے گیند چرکی کو دی اور انہوں نے ٹیم کے لیے چھٹا گول کیا۔ گارڈیالا کی ٹیم اب یووینٹس ایف سی سے ٹکرائے گی۔ اسٹینڈنگ پر نظر ڈالیں تو مانچسٹر سٹی ابتدائی دونوں میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ یووینٹس دونوں میچ جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔ اس گروپ کے دوسرے میچ میں  یووینٹس فٹبال کلب   نے اپنے آخری میچ میں وائیداد اے سی کے خلاف۱۔۴؍گول  سے جیت درج کی ہے۔ اس گروپ میں وائیداد اے سی  اور العین نے اب تک دو دو میچ کھیلے ہیں لیکن وہ اپنی فتح کا کھاتہ نہیں کھول سکے ہیں۔ دونوں ٹیمیں اس وقت تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK