ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم ایشیائی چمپئن ٹرافی (اے سی ٹی) میں لگاتار تیسرا اور مجموعی طور پر چوتھا خطاب جیتنے کی کوشش میں ۱۹؍ نومبر سے بھوپال میں شروع ہونے والے ۶؍ ملکوں کے ٹورنامنٹ میں ملائیشیا کے خلاف اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔
EPAPER
Updated: November 06, 2026, 12:51 PM IST | Agency | New Delhi
ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم ایشیائی چمپئن ٹرافی (اے سی ٹی) میں لگاتار تیسرا اور مجموعی طور پر چوتھا خطاب جیتنے کی کوشش میں ۱۹؍ نومبر سے بھوپال میں شروع ہونے والے ۶؍ ملکوں کے ٹورنامنٹ میں ملائیشیا کے خلاف اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔
ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم ایشیائی چمپئن ٹرافی (اے سی ٹی) میں لگاتار تیسرا اور مجموعی طور پر چوتھا خطاب جیتنے کی کوشش میں ۱۹؍ نومبر سے بھوپال میں شروع ہونے والے ۶؍ ملکوں کے ٹورنامنٹ میں ملائیشیا کے خلاف اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ یہ ٹورنامنٹ بھوپال کے ناتھو برکھیڑا واقع بین الاقوامی کھیل کمپلیکس میں بنے نئے ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میں ہندوستان، جاپان، چین، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
گزشتہ ماہ جاپان میں ایشیائی کھیلوں میں تاریخی طلائی تمغہ جیتنے کے بعد ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کا یہ پہلا ٹورنامنٹ ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم نے ۲۰۱۶ء، ۲۰۲۳ء اور ۲۰۲۴ء میں ایشیائی چمپئن ٹرافی کا خطاب جیتا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: انشول کمبوج: ناکامی سے سیکھ کر شاندار کم بیک تک کا سفر
ٹورنامنٹ راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جس میں ہر ٹیم دیگر ۵؍ ٹیموں سے ایک ایک بار مقابلہ کرے گی۔ لیگ مرحلے کے اختتام پر سرفہرست رہنے والی ۴؍ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔
ایشیا کی سرفہرست رینکنگ والی ٹیم چین ۱۹؍ نومبر کو تھائی لینڈ کے خلاف اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ ہندوستان اسی دن ملائیشیاکا مقابلہ کرے گا۔ ہندوستانی ٹیم اس کے بعد ۲۱؍ نومبر کو جنوبی کوریا، ۲۲؍ نومبر کو تھائی لینڈ، ۲۴؍نومبر کو چین اور ۲۵؍نومبر کو جاپان کا سامنا کرے گی۔ پانچویں اور چھٹے مقام کے لئے ہونے والا کوالیفیکیشن میچ اور دونوں سیمی فائنل میچ ۲۷؍ نومبر کو ہوں گے۔ فائنل اور تیسرے مقام کا میچ ۲۸؍ نومبر کو کھیلا جائے گا۔ہاکی انڈیا کے صدر دلیپ ٹرکی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بھوپال ایشیائی چمپئن ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ مجھے امید ہے کہ ہندوستانی ٹیم ایشیائی کھیلوں کی اپنی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے خطاب کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے گی۔