تیسرا یکروزہ میچ آسٹریلیا نے۹؍وکٹ سے جیت لیا اور ہندوستان اے ٹیم نے سیریز ۱۔۲؍ سے اپنے نام کرلیا۔ میچ میں ٹالیا میک گرا، الیسا ہیلی اور ٹالیا ولسن کی بہتر کارکردگی۔
EPAPER
Updated: August 17, 2025, 4:12 PM IST | Brisbane
تیسرا یکروزہ میچ آسٹریلیا نے۹؍وکٹ سے جیت لیا اور ہندوستان اے ٹیم نے سیریز ۱۔۲؍ سے اپنے نام کرلیا۔ میچ میں ٹالیا میک گرا، الیسا ہیلی اور ٹالیا ولسن کی بہتر کارکردگی۔
ٹالیا میک گرا (۳؍ وکٹوں) کے بعد الیسا ہیلی ( ناٹ آؤٹ ۱۳۷؍رن ) اور ٹالیا ولسن (۵۹؍رن ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا اے ویمنز ٹیم نے ہندوستان اے کو۱۳۳؍ گیندیں باقی رہ کر ۹؍ وکٹ سے شکست دے کر اتوار کو تیسرے ون ڈے میں ۳؍ وکٹ سے سیریز اپنے نام کر لی۔ ہندوستان اے نے یہ سیریز۱۔۲؍ سے جیت لی۔
۲۱۷؍رن کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا اے کے لیے ٹالیا ولسن اور ایلیسا ہیلی کی اوپننگ جوڑی نے شاندار آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے۱۳۷؍ رن جوڑے۔ ۱۷؍ویں اوور میں رادھا یادو نے۵۱؍ گیندوں پر ۵۹؍ رن بنا کر ٹالیاولسن کو آؤٹ کر کے انڈیا اے کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی ریچل ٹرینا مین نے ایلیسا ہیلی کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے۸۵؍ رن کی ناٹ آؤٹ شراکت کی اور ان کی ٹیم نے۲۷ء۵؍ اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر۲۲۲؍ رن بنا کر میچ ۹؍ وکٹ سے جیت لیا۔ انڈیا اے کی طرف سے واحد وکٹ رادھا یادو نے حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھئیے:عرفان پٹھان کے سنسنی خیز انکشافات، کئی راز کھولے
اس سے قبل اتوار کو انڈیا اے ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آتے ہوئے شیفالی ورما اور نندنی کشیپ کی اوپننگ جوڑی نے انڈیا اے کے لیے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے۸۶؍ رن جوڑے۔۱۹؍ویں اوور میں ٹالیا میک گرا نے شیفالی ورما(۵۲؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ اگلے ہی اوور میں ایلا ہیورڈ نے نندنی کشیپ (۲۸؍رن) کو بولڈ کرکے آسٹریلیا اے کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد ہندوستان کا بیٹنگ آرڈر ڈگمگا گیا اور آسٹریلوی بولنگ اٹیک کے سامنے وکٹ گنواتے رہے۔ تیجل ہسابنس (ایک) اور راگھوی بشٹ (۱۸؍رن) آؤٹ ہوئے۔ تیجل ہسابنس (۴۲)، تنوشری سرکار (۱۷)، منی (۵)، کپتان رادھا یادو (۱۸)، صائمہ ٹھاکر (صفر) آؤٹ ہوئے۔۴۸؍ویں اوور میں سینا نے تنوجا کنور (۱۵) کو آؤٹ کر کے انڈیا اے کی اننگز۲۱۶؍رن کے اسکور پر روک دیا۔ آسٹریلیا اے کے لیے ٹالیا میک گرا نے ۳؍وکٹ حاصل کیں۔