• Sun, 16 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈیا اے نے جنوبی افریقہ اے کو ۹؍ وکٹ سے شکست دے دی

Updated: November 16, 2025, 8:02 PM IST | Rajkot

نِشانت سندھو (چار وکٹ) اور ہرشِت رانا (تین وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد رتوراج گائیکواڑ (ناٹ آؤٹ ۶۸؍رن) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت انڈیا اے نے اتوار کو دوسرے غیر رسمی ون ڈے مقابلے میں جنوبی افریقہ اے کو ۹؍ وکٹ سے زبردست شکست دی۔

Ruturaj Gaikwad.Photo:PTI
رتوراج گائیکواڑ۔ تصویر:پی ٹی آئی

نِشانت سندھو (چار وکٹ) اور ہرشِت رانا (تین وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد رتوراج گائیکواڑ (ناٹ آؤٹ ۶۸؍رن) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت انڈیا اے نے اتوار کو دوسرے غیر رسمی ون ڈے مقابلے میں جنوبی افریقہ اے کو ۹؍ وکٹ سے زبردست شکست دی۔۱۳۲؍ رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انڈیا اے کو رتوراج گائیکواڑ اور ابھیشیک شرما کی سلامی جوڑی نے بہترین شروعات دلائی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے ۵۳؍رنز جوڑے۔ انڈیا اے کا پہلا وکٹ ۹؍ویں اوور کی پہلی گیند پر ابھیشیک شرما کے طورپر گرا۔ انہوں نے ۲۲؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں کی مدد سے۳۲؍ رنز بنائے۔ انہیں لوتھو سپاملہ نے آؤٹ کیا۔ ہندوستان اے نے۵ء۲۷؍ اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ۱۳۵؍ رنز بنا کر میچ ۹؍ وکٹ سے اپنے نام کر لیا۔ تلک ورما ۶۲؍ گیندوں پر۲۹؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ رتوراج گائیکواڑ نے۹؍ چوکوں کی مدد سے۶۸؍ رنز کی ناٹ آؤٹ فاتحانہ اننگز کھیلی۔
اس سے پہلے، جنوبی افریقہ اے نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ اوپنر لوان-دری پریٹوریئس اور رِوالڈو مونسانی نے پہلی وکٹ کے لیے ۳۹؍ رنز جوڑے۔ آٹھویں اوور میں ہرشِت رانا نے پریٹوریئس (۲۱؍رن) کو آؤٹ کر کے انڈیا اے کو پہلی کامیابی دلائی۔

یہ بھی پڑھئے:ایڈن گارڈنز کی پچ کھیلنے کے قابل تھی، بلے بازی میں زیادہ تحمل کی ضرورت تھی: گمبھیر

گیارہویں اوور میں نِشانت سندھو نے رِوالڈو مونسانی (۳۳) کو پویلین بھیج دیا۔ کپتان مارکس ایکر مین (۷) اور جارڈن ہرمن (۵) کو بھی ہرشِت نے آؤٹ کیا۔ سندھو نے سینیتمبا کیشیلے (۳) کو بھی شکار بنا لیا۔ پانچ وکٹ ۷۳؍رن  کے اسکور پر گرنے کے بعد ڈائن فاریسٹر اور ڈیلانو پوٹجیٹر نے چھٹے وکٹ کے لیے ۳۴؍ رنز کی اہم شراکت کی۔
۲۴؍ویں اوور میں تلک ورما نے ڈائن فاریسٹر (۲۲) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ڈیلانو پوٹجیٹر (۲۳) کو پْرسِدھ کرشنا نے آؤٹ کیا۔۲۹؍ویں اوور میں نِشانت سندھو نے این پیٹر اور لوتھو سپاملہ کو بغیر کھاتہ کھولے واپس بھیج دیا۔ ۳۱؍ویں اوور کی تیسری گیند پر پْرسِدھ کرشنا نے پری نیلان سبریاین (۱۵؍ رن) کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ اے کی اننگز ۱۳۲؍ رن  پر سمیٹ دی۔ انڈیا اے کی جانب سے نِشانت سندھو نے۱۴؍ رنز کے عوض ۴؍ وکٹ لئے۔ ہرشِت رانا نے ۲۱؍ رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ پْرسِدھ کرشنا کو دو وکٹ ملے جبکہ تلک ورما نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK