• Mon, 03 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈیا اے نے جنوبی افریقہ اے کو ۳؍ وکٹ سے شکست دے دی

Updated: November 02, 2025, 6:03 PM IST | Bengaluru

کپتان رشبھ پنت (۹۰؍رن) کی شاندار اننگز اور تنوش کوٹیان (۴؍ وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت انڈیا اے نے پہلے غیر سرکاری ٹیسٹ کے چوتھے دن اتوار کو جنوبی افریقہ اے کو ۳؍ وکٹ سے شکست دے دی۔

Rishabh Pant.Photo:PTI
رشبھ پنت ۔ تصویر:پی ٹی آئی

کپتان رشبھ پنت (۹۰؍رن) کی شاندار اننگز اور تنوش کوٹیان (۴؍ وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت  انڈیا اے نے پہلے غیر سرکاری ٹیسٹ کے چوتھے دن اتوار کو جنوبی افریقہ اے کو ۳؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ انڈیا اے نے کل ۴؍ وکٹ پر۱۱۹؍ رنز پر دوبارہ کھیل شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں  رشبھ پنت اور آیوش بدونی نے اسکور کو آگے بڑھانے کے لیے پرسکون انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ کے لیے ۵۳؍ رنز جوڑے۔ 
تیان وین وورین نے سنچری کے قریب پہنچنے والے رشبھ پنت کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ رشبھ پنت نے ۱۱۳؍ گیندوں پر۱۱؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگا کر ۹۰؍رنز بنائے۔ تیان وین وورین نے ۵۳؍ویں اوور میں آیوش بدونی (۳۴؍رن) کو بھی آؤٹ کیا۔ تنوش کوٹیان (۲۳؍رن) ساتویں وکٹ  کے طور پر آؤٹ ہوئے۔  انڈیا اے نے پھر۱ء۷۳؍ اوور میں سات وکٹ پر۲۷۷؍رن بنا کر میچ تین وکٹ سے جیت لیا۔ مانو ستھار اور انشول کمبوج نے آٹھویں وکٹ کے لیے ۶۲؍ رنز کی  ناٹ آؤٹ  میچ وننگ شراکت داری کی۔ 
جنوبی افریقہ اے کی جانب سے تیان وین وورین نے تین اور شیپو مورکی نے دو وکٹ حاصل کئے۔  اوکو ہلے سیلے اور لوتھو سیپاملا  نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ اے نے پہلی اننگز میں ۳۰۹؍ رنز بنائے۔  ہندوستان  کی جانب سے تنوش کوٹیان نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے، جب کہ گرنور برار اور مانو سوتھار نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ انڈیا اے اپنی پہلی اننگز میں۲۳۴؍ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ اے دوسری اننگز میں۱۹۹؍ رنز پر ڈھیر ہوگئی، تنوش کوٹیان نے ۴؍ وکٹ، انشول کمبوج نے تین اور گرنور برار نے دو وکٹ حاصل کئے۔
ریتوک سنجیو اور مانسی نے منگلور انڈیا انٹرنیشنل چیلنج ٹائٹل جیتا
ہندوستان کے ریتوک سنجیو اور مانسی سنگھ نے اتوار کو منگلور انڈیا انٹرنیشنل چیلنج  ۲۰۲۵ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں بالترتیب مردوں اور خواتین کے سنگلز ٹائٹل جیتنے کے لیے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ۲۲؍سالہ ریتوک سنجیو نے اتوار کو یہاں ارووا انڈور اسٹیڈیم میں مردوں کے سنگلز فائنل میں ہم وطن رونق چوہان کو ۲۱۔۱۴، ۱۹۔۲۱،۱۹۔۲۱؍سے شکست دی۔ ریتوک سنجیو کا اس سیزن میں یہ پہلا ٹائٹل ہے۔ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے گزشتہ سال دسمبر میں تلنگانہ انٹرنیشنل چیلنج جیتنے کے بعد اوڈیشہ ماسٹرز  بی ڈبلو ایف سپر ۱۰۰؍ ایونٹ بھی جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل کی نیلامی بیرون ملک ہونے کا امکان

خواتین کے سنگلز فائنل میں تیسری سیڈ مانسی سنگھ نے چوتھی سیڈ اشمیتا چلیہا کو ۳۴؍ منٹ میں ۱۷۔۲۱، ۲۰۔۲۲؍ سے شکست دی۔ خواتین کی سنگلز رینکنگ میں ۹۵؍ ویں نمبر پر موجود مانسی سنگھ نے منگلور انڈیا انٹرنیشنل چیلنج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ کوارٹر فائنل میں راجولا رامو کے خلاف صرف ایک گیم گنوایا۔  دریں اثنا، دھرو راوت اور منیشا کوکاپلی کی جوڑی نے خسارے سے واپسی کرتے ہوئے فائنل میں تھائی لینڈ کے تھانوین ماڈی اور ناپاپاکورن تنگکاسنتن کے خلاف مکسڈ ڈبلز کا خطاب جیتا۔ دوسری سیڈ دھرو اور منیشا نے پہلا گیم ہارا لیکن پھر دوسرا اور تیسرا گیم جیت کر ایک گھنٹے ۹؍ منٹ میں۲۱۔۱۸، ۱۸۔۲۱، ۲۰۔۲۲؍  سے میچ جیت لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK