Updated: November 04, 2025, 3:42 PM IST
                                            
                                                | Mumbai
                
              
            
            ۱۴؍نومبرسے دوحہ، قطر میں کھیلے جانے والے اے سی سی رائزنگ اسٹارس ایشیا کپ کے لیے انڈیا اے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سینئر مینز سلیکشن کمیٹی نے منگل کو اسکواڈ کا اعلان کیا۔ یہ ٹورنامنٹ ۱۴؍ سے ۲۳؍ نومبر ۲۰۲۵ء تک دوحہ کے ویسٹ اینڈ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
 
            
                                    
                
                                
                ویھبو سوریہ ونشی۔ تصویر:آئی این این                
             
                         ۱۴؍نومبرسے دوحہ، قطر میں کھیلے جانے والے اے سی سی رائزنگ اسٹارس ایشیا کپ کے لیے انڈیا اے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سینئر مینز سلیکشن کمیٹی نے منگل کو اسکواڈ کا اعلان کیا۔ یہ ٹورنامنٹ ۱۴؍ سے ۲۳؍ نومبر ۲۰۲۵ء تک دوحہ کے ویسٹ اینڈ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔رائزنگ اسٹارس ایشیا کپ کے لیے انڈیا اے اسکواڈ : جیتیش شرما (کپتان، وکٹ کیپر)، نمن دھیر (نائب کپتان)، پریانش آریہ، ویبھو سوریہ ونشی، نہال وڈھیرا، سوریانش شیڈگے، رمندیپ سنگھ، ہرش دوبے، آشوتوش شرما، یش ٹھاکر، گرجپنیت سنگھ، وجے کمار ویشاک، یودھویر سنگھ چرک،  ابھیشیک پوریل (وکٹ کیپر)سویش شرما۔ اسٹینڈ بائی کھلاڑی: گرنور سنگھ برار، کمار کشاگر، تنوش کوٹیان، سمیر رضوی اور شیخ رشید۔ 
 ہندوستان اور پاکستان کا میچ ۱۶؍ نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز دوحہ، قطر میں ہوں گے۔ اے سی سی نے جمعہ کو ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا۔ آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں افغانستان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ اور سری لنکا جبکہ گروپ بی میں  ہندوستان ، پاکستان ،عمان  اور یو اے ای شامل ہیں۔ 
یہ ٹورنامنٹ صرف  ٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا : ٹورنامنٹ، جو پہلے  اے سی سی  ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ کے نام سے جانا جاتا تھا، ٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ افغانستان، بنگلہ دیش،  ہندوستان، پاکستان اور سری لنکا کی اے  ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ۳؍ اسوسی ایٹ ٹیمیں ہانگ کانگ، عمان اور یو اے ای اپنی اہم ٹیمیں میدان میں اتاریں گی۔۱۴؍سے ۱۹؍ نومبر تک ہر روز دو میچ کھیلے جائیں گے جس کے بعد ۲۱؍ نومبر کو سیمی فائنل اور ۲۳؍ نومبر کو فائنل کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا نے دو دو ٹائٹل جیتے ہیں۔  ایمرجنگ ٹیمز ٹورنامنٹ ۲۰۱۳ء میں شروع ہوا اور اب تک ۶؍ ایڈیشن  ہو چکے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ کا ساتواں سیزن ہوگا۔ یہ اصل میں ایک انڈر ۲۳؍ ٹورنامنٹ کے طور پر شروع ہوا اور بعد میں اسے اے ٹیموں کے مقابلے میں تبدیل کر دیا گیا۔ 
یہ بھی پڑھئے:ویمنز ورلڈ کپ ۲۰۲۵ء: وزیر اعظم نریندر مودی ورلڈ چمپئن ٹیم سے ملاقات کریں گے
پاکستان اور سری لنکا ٹورنامنٹ کی کامیاب ترین ٹیمیں ہیں جنہوں نے دو دو ٹائٹل جیتے ہیں۔ ہندوستان اور افغانستان نے ایک ایک بار جیتا ہے۔ افغانستان موجودہ چیمپئن ہے۔ افغانستان نے آخری ایڈیشن ۲۰۲۴ء میں عمان میں جیتا تھا، فائنل میں سری لنکا کو  شکست دی تھی۔اس بار ہندوستانی ٹیم تاریخ بدلنے کے لئے پرعزم ہے۔