Inquilab Logo Happiest Places to Work

سہ رخی سیریز کے لیے ہندوستان اے ٹیم کا اعلان، تلک کو قیادت، ویبھو کو سنہرا موقع

Updated: May 14, 2026, 10:11 PM IST | Mumbai

مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا میں ہونے والی آئندہ ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے انڈیا اے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔۱۵؍ رکنی ٹیم کی قیادت تلک ورما کو سونپی گئی ہے۔

Indian Squad .Photo:X
انڈین اسکواڈ۔ تصویر:ایکس

مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا میں ہونے والی آئندہ ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے انڈیا اے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔۱۵؍ رکنی ٹیم کی قیادت تلک ورما کو سونپی گئی ہے، جبکہ ۱۵؍ سالہ ویبھو سوریہ ونشی کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ سری لنکا اے، انڈیا اے اور افغانستان `اے کے درمیان یہ سیریز ۹؍ سے ۲۱؍ جون تک کھیلی جائے گی۔


انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء میں راجستھان رائلز (آر آر) کے کپتان ریان پراگ کو اس ٹرائی سیریز کے لیے نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں پریانش آریہ، آیوش بدونی، نشانت سندھو، ہرش دوبے، وپراج نگم، سوریانش شیڈگے، یدھو ویر سنگھ اور انشول کمبوج جیسے ابھرتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل میں ۹؍ویں سنچری کے ساتھ وراٹ کوہلی نے کئی ریکارڈزبنائے


محدوداوورز کی اس ٹرائی سیریز کے بعد، انڈیا اے کی ٹیم سری لنکا اے کے خلاف دو ملٹی ڈے میچ بھی کھیلے گی۔ ان ریڈ بال مقابلوں کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سفیدگیند کی سیریز دمبولا میں کھیلی جائے گی، جبکہ ملٹی ڈے میچ گالے میں ہوں گے۔
ویبھو سوریہ ونشی کو آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں شاندار کارکردگی کا انعام ملا ہے۔ گزشتہ سیزن میں ۷؍ میچوں میں ۳۶؍ کے اوسط سے ۲۵۲؍ رنز بنانے والے ویبھو نے اس سیزن ۱۱؍ میچوں میں۴۰؍ کے اوسط سے۴۴۰؍ رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک سنچری اور ۲؍ نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

یہ بھی پڑھئے:شاہد کپور کی ورون دھون کی’’نو انٹری ۲‘‘ میں انٹری؟


ہندوستان ٹیم اس ٹرائی سیریز میں ۹؍ جون کو سری لنکا-اے کے خلاف میدان میں اترے گی، جس کے بعد ۱۱؍جون کو اس کا مقابلہ افغانستان اے سے ہوگا۔ ۱۵؍ جون کو ہندوستان کا دوبارہ میزبان سری لنکا سے سامنا ہوگا۔ اس کے بعد ۱۷؍ جون کو افغانستان کے خلاف ہندوستانی ٹیم ایک بار پھر مدمقابل ہوگی۔ فائنل میچ ۲۱؍ جون کو کھیلا جائے گا۔
ٹرائی نیشن اے سیریز کا مکمل شیڈول:۹؍ جون: ہندوستان-اے بمقابلہ سری لنکا-اے،۱۱؍جون: ہندوستان -اے بمقابلہ افغانستان-اے۔۱۳؍جون : افغانستان-اے بمقابلہ سری لنکا-اے،۱۵؍جون: ہندوستان -اے بمقابلہ سری لنکا-اے،۱۷؍ جون: ہندوستان -اے بمقابلہ افغانستان-اے،۱۹؍جون: افغانستان-اے بمقابلہ سری لنکا-اے،۲۱؍جون: فائنل۔ ٹرائی سیریز کے لیے ہندوستان-اے ٹیم:تلک ورما (کپتان)، پریانش آریہ، ویبھو سوریہ ونشی، ریان پراگ (نائب کپتان)، آیوش بدونی، نشانت سندھو، ہرش دوبے، سوریانش شیڈگے، پربھسمرن سنگھ (وکٹ کیپر)، کمار کشاگر (وکٹ کیپر)، وپراج نگم، یش ٹھاکر، یدھو ویر سنگھ، انشول کمبوج، ارشد خان۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK