Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویبھَو سوریاونشی کی شکل میں ہندوستان کو اگلا سپر اسٹار مل گیا ہے: محمد کیف

Updated: April 26, 2026, 8:04 PM IST | Mumbai

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں جس کھلاڑی کی سب سے زیادہ چرچا ہے، وہ ۱۵؍ سال کے دھماکہ خیز اوپننگ بلے باز ویبھَو سوریاونشی ہیں۔ راجستھان رائلز (آر آر) کے لیے اننگز کا آغاز کرنے والے اس کھلاڑی نے ہفتے کے روز سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے خلاف میچ میں محض ۳۶؍ گیندوں پر سنچری بنا دی۔

Mohammed Kaif.Photo:INN
محمد کیف۔ تصویر:آئی این این

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں جس کھلاڑی کی سب سے زیادہ چرچا ہے، وہ ۱۵؍ سال کے دھماکہ خیز اوپننگ بلے باز ویبھَو سوریاونشی ہیں۔ راجستھان رائلز (آر آر) کے لیے اننگز کا آغاز کرنے والے اس کھلاڑی نے ہفتے کے روز سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے خلاف میچ میں محض ۳۶؍ گیندوں پر سنچری بنا دی۔ اس سنچری اننگز کے بعد سابق کرکٹر محمد کیف نے ویبھَو کی خوب تعریف کی ہے۔
کیف نے جیو ہاٹ اسٹار سے کہا کہ ’’ویبھَو سوریاونشی ایک نسل میں ایک بار ملنے والا ٹیلنٹ ہے۔ صرف ۱۵؍ سال کی عمر میں وہ آئی پی ایل کے بہترین بولرز کو بھی  دھو رہے ہیں۔‘‘ویبھَو کی جرات مندانہ اور بے خوف بیٹنگ پر کیف نے کہا’’انہوں نے پرفل ہنگے کی گیندوں پر لگاتار چار چھکے لگائے۔ پچھلی بار حیدرآباد میں ہنگے نے اسے آؤٹ کیا تھا، لیکن یہاں جے پور میں سوریاونشی حساب برابر کرنے کے مشن پر تھے اور انہوں نے زبردست انداز میں ایسا کیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئےدہلی کے رنوں کے پہاڑ کو پنجاب نے سر کر لیا

محمدکیف نے مزید کہاکہ ’’انہوں نے پیٹ کمنز جیسے اعلیٰ معیار کے بولنگ اٹیک کے سامنے کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی۔ انہوں نے پیٹ کمنز کی پہلی ہی گیند پر زوردار چھکا مارا۔ وہ ایک بے خوف اور باصلاحیت کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل میں ایسے چھا رہا ہے جیسے گلی کرکٹ کھیل رہا ہو۔‘‘ سابق کرکٹر نے کہاکہ ’’دو سیزنز میں دو سنچریاں، دونوں میں ۲۵۰؍ سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ۔ اس سے آپ کو ویبھَو کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ اسے بولر کے نام یا میچ کی صورتحال کی کوئی پروا نہیں۔ وہ بس اٹیک کرتا رہتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’میں ویب شوز اور فلموں کے ذریعہ دوبارہ اپنے کریئر کا آغاز کرنا چاہتا ہوں‘‘


کیف نے آگے ان تکنیکی خوبیوں کے بارے میں بتایا جو سوریاونشی کو خاص بناتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ویبھَو ایک ایسے تجربہ کار کھلاڑی کی طرح بیٹنگ کرتا ہے جس نے دس سال بین الاقوامی کرکٹ کھیلی ہو۔ ان کی ابتدا میں لینتھ کو سمجھنے کی صلاحیت، کریز پر بیلنس اور ان کی  طاقت یہ سب عالمی معیار کے ہیں۔ اتنی کم عمر میں یہ ایک غیر معمولی صلاحیت ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اگر وہ فٹ رہا، اپنی توجہ برقرار رکھی، اور اسی طرح رنز کے پیچھے جاتا رہا تو ہندوستانی کرکٹ کو اگلے ۲۰؍ سے ۲۵؍برسوں کے لیے اپنا اگلا سپر اسٹار مل گیا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK