• Wed, 09 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’گوڈزیلا مانئس زیرو‘‘ کا نیا ٹریلر جاری، نومبر میں ’’رامائن‘‘سے بڑا مقابلہ ہوگا

Updated: September 09, 2026, 7:01 PM IST | Tokyo

ہالی ووڈ اور عالمی سنیما کے شائقین کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز تاکاشی یامازاکی کی نئی فلم ’’گوڈزیلا مانئس زیرو‘‘ کا نیا اور انتہائی سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ یہ فلم ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہونے والی کامیابفلم ’’گوڈزیلا مانئس زیرو‘‘ کا سیکوئل ہے۔

Godzilla.Photo:INN
گوڈزیلا۔ تصویر:آئی این این

ہالی ووڈ اور عالمی سنیما کے شائقین کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز تاکاشی یامازاکی کی نئی فلم ’’گوڈزیلا مانئس زیرو‘‘ کا نیا اور انتہائی سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ یہ فلم ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہونے والی کامیابفلم ’’گوڈزیلا مانئس زیرو‘‘ کا سیکوئل ہے اور اب اس نے نومبر میں ہندوستانی فلم ’’رامائن :پارٹ ۱‘‘ کے ساتھ ممکنہ بڑے باکس آفس مقابلے کی وجہ سے بھی توجہ حاصل کرلی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:بین شیلٹن نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے الکاراز کو یو ایس اوپن سے باہر کردیا

 نئے ٹریلر میں گوڈزیلا کی تباہ کن واپسی اور انسانوں کے لیے ایک نئی ہولناک آزمائش کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ کہانی ۱۹۴۹ء کے جاپان میں آگے بڑھتی ہے، یعنی  ’’گوڈزیلا مائنس زیرو‘‘ کے واقعات کے تقریباً دو سال بعد۔ جنگ سے تباہ حال جاپان ابھی مکمل طور پر سنبھل بھی نہیں پاتا کہ ایک بار پھر ایک خطرناک عفریت کی آمد لوگوں کی زندگیوں کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔   ٹریلر میں گوڈزیلا کے ساتھ ایک بڑے عفریت کی موجودگی کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے، جس کے بعد شائقین میں فلم کی آخری جنگ اور ممکنہ  کنگ گھیدورا (King Ghidorah)  کی واپسی کو لے کر خاصا جوش پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم فلم کے حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات میں اصل کہانی کے کئی پہلو ابھی راز میں رکھے گئے ہیں۔ 


فلم میں  ریونوسوکے کامیکی (Ryunosuke Kamiki) کو کوئچی شکیشیما اور  منامی ہامابے (Minami Hamabe)  کو نوریکو اوئیشی کے کردار میں دوبارہ دیکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ نئی کاسٹ میں من تاناکا، ماسامی ناگاساوا اور جون کونی مورا شامل ہیں۔  فلم کی ہدایت کاری، اسکرین پلے اور ویژول ایفیکٹس کی ذمہ داری ایک بار پھر  تاکاشی یامازاکی  نے سنبھالی ہے، جنہوں نے’’گوڈزیلا مائنس وَن ‘‘  کے لیے بہترین بصری اثرات کا آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔ ’گوڈزیلا مائنس وَن ‘‘ کو ایک اور بڑی وجہ سے بھی خاص قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ  پہلی جاپانی پروڈکشن ہے جسے خصوصی طور پر آئی میکس کے لیے فلمایا گیا ہے ۔ فلم کے لیے آئی میکس سے تصدیق شدہ ہائی ڈیفینیشن ڈجیٹل کیمروں کا استعمال کیا گیا ہے، جبکہ آواز اور بصری تجربے کو بھی آئی میکس اسکرینز کے لیے بہتر بنایا گیا ہے۔ ’’گوڈزیلا مائنس زیرو‘‘ کی عالمی ریلیز ۶؍نومبر ۲۰۲۶ءکو مقرر ہے، جبکہ جاپان میں فلم ۳؍ نومبر کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ اسی دوران نیتیش تیواری کی بڑی ہندوستانی فلم’’رامائن پارٹ ۱‘‘  بھی دنیا بھر میں ۶؍ نومبر ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس طرح دونوں فلموں کے درمیان خاص طور پر بیرونِ ملک آئی میکس اور پریمیم اسکرینز  کے لیے زبردست مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:پریتی زنٹا نے کہا :اداکار صرف اپنی محنت اور کارکردگی کو کنٹرول کر سکتے ہیں

’’رامائن پارٹ ۱‘‘  رنبیر کپور، سائی پلوّی اور یش  اہم کرداروں میں نظر آئیں گے اور فلم کی عالمی ریلیز کو بڑے پیمانے پر پلان کیا گیا ہے۔ دونوں فلموں کی ایک ہی تاریخ پر آمد نے دیوالی ۲۰۲۶ء کے عالمی باکس آفس کو خاصا دلچسپ بنا دیا ہے۔’گوڈزیلا مائنس وَن ‘‘ کی عالمی کامیابی کے بعد اب شائقین کی نظریں ’’گوڈزیلا مائنس زیرو ‘‘ پر ہیں۔ ایک طرف گوڈزیلا کی خوفناک دنیا اور دوسری طرف  ’’رامائن پارٹ ۱‘‘کی ہندوستانی اساطیری داستان ۶؍ نومبر کو دونوں بڑی فلموں کی ٹکر عالمی باکس آفس پر ایک دلچسپ مقابلے کی بنیاد بن سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK