• Wed, 21 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فٹبال کے تعلق سے ہندوستان ایک جنونی ملک ہے: لیونل میسی

Updated: October 03, 2025, 12:37 PM IST | Agency | Kolkata

ارجنٹائنا کے عظیم فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی نے (گریٹسٹ آف آل ٹائم) ٹور انڈیا ۲۰۲۵ء میں اپنی شرکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جیسے فٹ بال کے جنونی ملک میں ۱۴؍سال بعد دوبارہ آنا ان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

Argentine star football player Lionel Messi. Photo: INN
ارجنٹائنا کے اسٹار فٹبال کھلاڑی لیونل میسی۔ تصویر: آئی این این

ارجنٹائنا کے عظیم فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی نے (گریٹسٹ آف آل ٹائم) ٹور انڈیا ۲۰۲۵ء میں اپنی شرکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جیسے فٹ بال کے جنونی ملک میں ۱۴؍سال بعد دوبارہ آنا ان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ میسی نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ’’یہ سفر میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ ہندوستان ایک بہت ہی خاص ملک ہے اور جو وقت میں نے ۱۴؍سال پہلے (۲۰۱۱ء) یہاں گزارا تھا۔ اس کی اچھی یادیں میرے ساتھ ہیں۔ وہاں کے مداح شاندار تھے۔‘‘انہوں نے مزید کہا’’ ہندوستان فٹ بال کے تعلق سے ایک جنونی ملک ہے۔ میں اس خوبصورت کھیل کے تئیں اپنے لگاؤ کو بانٹتے ہوئے، شائقین کی ایک نئی نسل سے ملنے کا منتظر ہوں۔‘‘
 منتظمین کی جانب سے ۱۵؍ اگست کو اعلان کردہ اس دورے کی میسی کے بیان سے تصدیق ہو گئی ہے۔ میسی اپنے ۴؍ شہروں کے دورے کا آغاز ۱۳؍دسمبر کو کولکاتا سے کریں گے۔ اس کے بعد وہ احمد آباد، ممبئی اور نئی دہلی جائیں گے۔ اس دورے کا اختتام ۱۵؍ دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے ساتھ ہوگا۔ارجنٹائنا کا یہ سپر اسٹار اس دورے کے دوران کئی تقریبات میں حصہ  لیںگے، جن میں کنسرٹ، ملاقات کے سیشن ، `فوڈ فیسٹیول، فٹ بال ماسٹر کلاس اور ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں ایک پیڈل (Padel) نمائشی میچ بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK