• Sat, 24 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یکروزہ سیریز میں بھی ہندوستان کا شاندار آغاز،زمبابوے کو ۹؍وکٹوں سے ہرادیا

Updated: October 24, 2026, 1:37 PM IST | Agency | Vadodara

پرتیکا راول (۱۰۰؍ ناٹ آؤٹ) کی ناٹ آؤٹ سنچری اور شری چرنی کی کریئر کی بہترین کارکردگی (۲۳؍ رن پر ۴؍وکٹ) کی بدولت ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے جمعہ کو ۳؍ میچوں کی یکروزہ  سیریز کے پہلے مقابلے میں زمبابوے کو ۹؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

Pratika Rawal has been named Player of the Match for her outstanding performance. Photo: INN
پرتیکا راول کو شاندار کارکردگی کےلئے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

پرتیکا راول (۱۰۰؍ ناٹ آؤٹ) کی ناٹ آؤٹ سنچری اور شری چرنی کی کریئر کی بہترین کارکردگی (۲۳؍ رن پر ۴؍وکٹ) کی بدولت ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے جمعہ کو ۳؍ میچوں کی یکروزہ  سیریز کے پہلے مقابلے میں زمبابوے کو ۹؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ شری چرنی کی شاندار گیند بازی کی مدد سے ہندوستان نے پہلے زمبابوے کی ٹیم کو ۱۹۷؍ رن پر ڈھیر کر دیا۔ اس کے بعد پرتیکا نے افتتاحی بلے باز کے طور پر ملے موقع کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے ناٹ آؤٹ ۱۰۰؍رنوں کی اننگز کھیلی اور ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔ ٹیم انڈیا  نے ۲۷ء۱؍اوورز میں ایک وکٹ پر ۲۰۰؍ رن بنا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ باقاعدہ اوپننگ جوڑی کی رکن کپتان اسمرتی مندھانا (۳۲) اور نائب کپتان شیفالی ورما (ناٹ آؤٹ ۶۴) نے بھی شاندار تعاون دیا۔

پرتیکا نے اپنی ناٹ آؤٹ سنچری میں ۱۵؍ چوکے لگائے۔ دائیں ہاتھ کی اس بلے باز نے ۱۰۰؍سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے۔ بلے بازی کے موافق پچ اور کمزور گیند بازی حملے کے سامنے ہندوستانی بلے بازوں نے شروع سے ہی تیزی سے رن بنائے۔ ٹیم کا رن ریٹ جلد ہی تقریباً ۱۰؍ رن فی اوور تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھئے:ایشین پیرا گیمز میں ہندوستان کی تاریخی کارکردگی، ۱۱۴؍تمغے جیتے

تاہم۱۶؍ویں اوور میں مندھانا کا وکٹ گر گیا۔ اولنڈر چارے کی گیند پر مندھانا نے لانگ آن پر بیلویڈ بیجا کو کیچ تھما دیا۔ پہلے وکٹ کےلئےدونوں بلے بازوں نے ۹۴؍ رنوں کی شراکت داری کی۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لئے اترنے والی شیفالی نے جارحانہ انداز جاری رکھا۔ انہوں نے ۳۳؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۶۴؍رن بنائے، جس میں ۴؍ چھکے اور ۵؍ چوکے شامل تھے۔

اس سے پہلے شری چرنی نے کریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کی بلے بازی کو جھنجھوڑ دیا۔ تاہم، بیجا نے ۶۲؍رنوں کی جدوجہد سے بھرپور اننگز کھیلی  اس کے باوجود مہمان ٹیم ۱۹۷؍رنوں پر آؤٹ ہو گئی۔  شری چرنی نے اہم مواقع پر وکٹ لے کر زمبابوے کی اننگز کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ انہیں کرانتی گوڑ کا اچھا ساتھ ملا، جنہوں نے ۴۲؍رن دے کر ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ دونوں گیند بازوں نے کوٹامبی کی بلے بازی کے موافق پچ پر زمبابوے کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔بائیں ہاتھ کی اسپنر شری چرنی نے اوپننگ بلے باز موڈسٹر مپاچکوا (۲۵) اور چپو موگیری۔ تیریپانو (۲۱) کو آؤٹ کر کے زمبابوے کو ابتدائی جھٹکے دئیے۔ اس کے بعد انہوں نے نیاشا گوانجورا (۱۳) اور خطرناک دکھائی دے رہی مشیل ماوونگا (۲۹) کو بھی پویلین بھیج دیا۔ اس سے ہندوستانی ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنائے رکھی۔ زمبابوے کی چوتھے نمبر کی بلے باز بیجا نے صبر اور جارحیت کا اچھا امتزاج پیش کیا۔ انہوں نے ۹۲؍گیندوں پر ۵؍ چوکوں کی مدد سے ۶۲؍ رن بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK