ایلاوینِل وَلَریوَن، شامبھوِی شیرساگر اور نارائن پرنَو نے اپنے اپنے دوسرے سونے کے تمغے جیتے، جبکہ ہندوستان نے سینئر اور جونیئر دونوں۱۰؍ میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹس میں کامیابی حاصل کی۔
EPAPER
Updated: August 23, 2025, 6:54 PM IST | New Delhi
ایلاوینِل وَلَریوَن، شامبھوِی شیرساگر اور نارائن پرنَو نے اپنے اپنے دوسرے سونے کے تمغے جیتے، جبکہ ہندوستان نے سینئر اور جونیئر دونوں۱۰؍ میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹس میں کامیابی حاصل کی۔
ایلاوینِل وَلَریوَن، شامبھوِی شیراساگر اور نارائن پرنَو نے اپنے اپنے دوسرے سونے کے تمغے جیتے، جبکہ ہندوستان نے سینئر اور جونیئر دونوں۱۰؍ میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹس میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی قزاخستان کے شِمکینٹ شہر میں جاری ۱۶؍ویں ایشیائی شوٹنگ چمپئن شپ میں ہندوستان کے سونے کے تمغوں کی تعداد۲۲؍ ہو گئی۔
GOLD ‼️ 🔔 🚨 The gold rush continues as Ela @elavalarivan & Arjun @arjunbabuta nail the 10m air rifle mixed team 🥇 with a 17-11 win over Peng & Lu or 🇨🇳. 21 golds & counting! Second for Ela at Shymkent. Congratulations! 🔥💥🎊🎉🇮🇳#AsianShootingChampionship #MixedTeam #Rifle pic.twitter.com/8tIjIEjm1e
— NRAI (@OfficialNRAI) August 23, 2025
ایلا(۳ء۳۱۶) اور ارجن بابوٹا(۷ء۳۱۷) نے مل کر کوالیفکیشن میں۰ء۶۳۴؍ اسکور بنایا اور۲۷؍ ٹیموں میں پہلا مقام حاصل کیا۔ ہندوستان کی دوسری جوڑی — مہولی گھوش(۷ء۳۱۷) اور رودرَانکش پٹیل (۹ء۳۱۴) — نے بھی۶ء۶۳۲؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔ تاہم قوانین کے مطابق صرف ایک ہندوستانی جوڑی فائنل میں کھیل سکتی تھی، اس لیے مہولی اور رودرانکش باہر ہو گئے۔ ایلا اور ارجن نے چین کی جوڑی پینگ شِن لو اور لو ڈِنگکے (۳ء۶۳۲) کو فائنل میں شکست دی۔ فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ • ابتدائی۱۰؍ سیریز تک اسکور برابر رہا۔ ۱۱؍ویں سیریز کے بعد ہندوستانی ٹیم نے۹۔۱۳؍ کی برتری حاصل کی، چین نے ٹائم آؤٹ لیا اور اسکور۱۱۔۱۳؍ تک لے آئے۔ اس کے بعد ہندوستانی شوٹرس نے بہترین نشانے لگائے اور مسلسل دو راؤنڈ جیت کر سونے کا تمغہ یقینی کر لیا۔
یہ بھی پڑھیئے:ٹیم انڈیا کی اسپانسر بننے والی کمپنی عجیب صورتحال کا شکار ہوجاتی ہے
جونیئر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں نارائن پرنَو اور شامبھوِی نے کوالیفکیشن میں۵ء۶۲۹؍اسکور کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا اور فائنل میں پہنچے۔ • ان کے ساتھی ایشا ٹکسالے اور ہمانشو۶ء۶۲۸؍ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے اور فائنل سے باہر ہو گئے۔ فائنل میں ہندوستانی جوڑی نے ایک اور چینی ٹیم — تانگ ہوئی کی اور ہان یینان — کا سامنا کیا۔ ابتدائی۹؍ سیریز تک اسکور۹۔۹؍برابر رہا۔ اس کے بعد ہندوستانی شوٹرس نے لگاتار شاندار نشانے لگا کر۶؍ پوائنٹس کی سبقت بنائی۔۱۴؍ویں اور آخری سیریز ڈرا پر ختم ہوئی اور ہندوستان نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ دن کے اختتام پر ہندوستان کے پاس کل۲۲؍ سونے،۸؍ چاندی اور۱۰۔؍ کانسے کے تمغے تھے۔ اس طرح ۴۰؍ تمغوں کے ساتھ ہندوستان میڈل ٹیبل میں پہلے نمبر پر برقرار رہا۔