• Wed, 23 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۴۱؍ ویں رینک کی ٹیم جاپان سے ہندوستان ہارتے ہارتے بچا

Updated: September 23, 2026, 12:47 PM IST | Agency | Sano

ٹی ۲۰؍ کی تاریخ میں ہندوستا ن اورجاپان کے درمیان ہوئے پہلے مقابلے میںہندوستان نے جہاںمیچ جیتا وہیںجاپان نے دل جیت لیا۔ ہندوستان  نے بارش کے سبب پانچ اوورز  تک محدود کر دئیے گئے ایشین گیمز کے تاریخی ٹی۲۰؍میچ میں جاپان کو صرف ۲؍ رن سے ہرا کر سنسنی خیز جیت حاصل کی۔

After the match, Arshdeep Singh exchanged jerseys with Japanese cricketer Kendel Fleming as a gesture of goodwill. Photo: INN
میچ کے بعد عرشدیپ سنگھ نے جاپانی کرکٹرکینیڈیل فلیمنگ کے ساتھ خیر سگالی کے طورپر جرسی کا تبادلہ کیا۔ تصویر: آئی این این

ٹی ۲۰؍ کی تاریخ میں ہندوستا ن اورجاپان کے درمیان ہوئے پہلے مقابلے میںہندوستان نے جہاںمیچ جیتا وہیںجاپان نے دل جیت لیا۔ ہندوستان  نے بارش کے سبب پانچ اوورز  تک محدود کر دئیے گئے ایشین گیمز کے تاریخی ٹی۲۰؍میچ میں جاپان کو صرف ۲؍ رن سے ہرا کر سنسنی خیز جیت حاصل کی۔ ٹی۲۰؍درجہ بندی میں۴۱؍ ویں  رینک کی ٹیم جاپان نے دوسری پوزیشن کی ٹیم ہندوستان کو۵؍ اوورمیں صرف ۳۲؍رن پر روک کرشاندارگیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ محض ۵؍ اوور کے مقابلے میں۳۳؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جاپان کی ٹیم ایک تاریخی جیت کی دہلیز پر کھڑی تھی۔ عالمی چمپئن ہندوستان  کے خلاف یہ جیت ان کیلئے کسی حسین خواب کے سچ ہونے جیسا ہوتی۔ میزبان  ٹیم کے بلے بازوں نے آخر تک ہمت نہیں ہاری اور مقابلہ آخری گیند تک کھنچ گیا ،لیکن، ہندوستانی اسپنرز اور آخری اوور میں اکشر پٹیل کے تجربے نے  پانسہ پلٹ دیا۔ قابل ذکر ہے کہ پانچ اووَر کے میچ میںہندوستان نے ۴؍ وکٹ گنوائے جبکہ جاپان کی اننگزمیں۳؍ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ نپی تلی لائن اور درست تبدیلیوں کے بل بوتے پر ہندوستانی اسپنرز نے جاپانی بلے بازوں کو باندھ کر رکھا ۔ جاپان جیت سے محض ۲؍ رن  دور رہ گیا، لیکن ان کی یہ جدوجہدکرکٹ کی تاریخ میں یاد رکھی جائیگی۔ جاپانی ٹیم کو آخری اوور میں۸؍رن درکار تھے لیکن  اکشر پٹیل نے صرف۵؍ رن دئیے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی سی سی ٹی۲۰؍ درجہ بندی میں دوبارہ نمبر ایک پرپہنچ گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایشین گیمز :ہاکی میں ہندوستان نے سری لنکا کوروند دیا

ہندوستان کا۵،۵؍اوورز کا پہلا میچ

یہ ٹیم انڈیا کا پانچ پانچ اوور کا پہلا میچ تھا۔ عام طور پر میچ کے اوور بارش کی وجہ سے کم کر دیے جاتے ہیں مگر ٹی ۲۰؍  میچ  پانچ اوور سے کم کے نہیںہوتے۔ اس سے پہلے ہندوستان ۹،۹ ؍ اور۱۱،۱۱؍ اوورز کے میچ کھیل چکا ہے۔

ٹی ۲۰؍انٹرنیشنل میں ہندوستان کی۲۰۰؍ویں جیت

اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں۲۰۰؍ویں جیت درج کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اس میں سپر اووَر کی جیت بھی شامل ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK