Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈین پریمیر لیگ ۲۰۲۶ء:ٹم ڈیوڈ وراٹ کوہلی کی فٹنیس کے مرید ہوئے

Updated: May 15, 2026, 6:05 PM IST | New Delhi

رائل چیلنجرز بنگلوروکے دھماکہ خیز بلے باز ٹم ڈیوڈ نے وراٹ کوہلی کی کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف ناقابلِ شکست۱۰۵؍ رنز کی اننگز کی جسمانی اور ذہنی چیلنجز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لوگ اس بات کی اہمیت نہیں سمجھتے کہ کسی میچ کو فنش کرنے کے لیے کتنی فٹنس درکار ہوتی ہے۔

Virat Kohli.Photo:X
وراٹ کوہلی۔ تصویر:ایکس

 رائل چیلنجرز بنگلوروکے دھماکہ خیز بلے باز ٹم ڈیوڈ نے وراٹ کوہلی کی کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف ناقابلِ شکست۱۰۵؍ رنز کی اننگز کی جسمانی اور ذہنی چیلنجز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لوگ اس بات کی اہمیت نہیں سمجھتے کہ کسی میچ کو فنش کرنے کے لیے کتنی فٹنس درکار ہوتی ہے۔
آر سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ڈیوڈ نے کہاکہ ’’انہیں کھیلتے ہوئے دیکھنا ہم سب کے لیے خوشی کی بات ہے۔ ہمیں ۲؍ پوائنٹس کی ضرورت تھی اور جس انداز میں انہوں نے ہدف کا تعاقب کیا، وہ شاندار تھا۔ وہاں کافی گرمی تھی اور وہ پورے میدان میں دوڑ رہے تھے، اس کے باوجود پوری اننگز کے دوران بیٹنگ کرتے رہے۔ لوگ اس بات کی اہمیت نہیں سمجھتے کہ کسی میچ کو ختم کرنے کے لیے کتنی فٹنس کی ضرورت ہوتی ہے۔‘‘
آر سی بی کے مینٹر اور بیٹنگ کوچ دنیش کارتھک   نے بھی ٹم ڈیوڈ کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہم سب کو انہیں اس طرح کھیلتے دیکھنے کی عادت ہو گئی ہے۔ کبھی کبھی ہمیں یہ احساس ہی نہیں ہوتا کہ وہ جو کرتے ہیں، وہ حقیقت میں کتنا خاص ہے۔ اس اننگز کے دوران انہیں خود پر مکمل بھروسہ تھا۔ انہوں نے جو شاٹس کھیلے، وہ بہت اعتماد سے بھرپور تھے، اور انہیں بالکل معلوم تھا کہ ٹیم کو جیت تک پہنچانے کے لیے انہیں کیا کرنا ہے۔ کاش لوگ یہ بھی جان پاتے کہ اسٹریٹیجک ٹائم آؤٹ کے دوران وہ کس طرح بات کرتے ہیں۔ انہیں اپنے کام کے بارے میں مکمل وضاحت اور اعتماد ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فلسطینی گلوکارہ ایلیانا کا نیا گانا فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے ساؤنڈ ٹریک میں شامل


بدھ کو رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ   انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم  میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس   کے خلاف کھیلے گئے میچ میں وراٹ کوہلی مسلسل دو بار صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے تھے، اور ۱۹۳؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناٹ آؤٹ ۱۰۵؍ رنز بنا کر ٹیم کو ۲؍ اہم پوائنٹس دلائے اور پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر پہنچا دیا۔ کوہلی نے ۶۰؍ گیندوں پر ۱۱؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے ۱۰۵؍رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ آئی پی ایل میں یہ ان کی ۹؍ویں سنچری تھی۔

یہ بھی پڑھئے:مسجد اقصیٰ میں یہودی انتہا پسندوں کا دھاوا، اشتعال انگیز جلوس نکالا گیا


کوہلی اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ یہ ان کا۲۷۹؍واں میچ تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی۲۰؍ کرکٹ میں ۱۴؍ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔ اپنی سنچری والی اننگز کے دوران کوہلی نے آئی پی ایل کے ایک سیزن میں۱۲؍ویں بار۴۰۰؍ رنز بھی مکمل کیے، اور ایک اوپنر کے طور پر ۶۰۰۰؍ آئی پی ایل رنز کا سنگِ میل بھی عبور کر لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK