Updated: March 12, 2026, 7:23 PM IST
| Indian Wells
دنیا کے نمبر ون ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے اپنی شاندار فارم کو برقرار رکھتے ہوئے ناروے کے کیسپر رُوڈ کو شکست دے کر انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اسپینش کھلاڑی نے مسلسل پانچویں سال اس ٹورنامنٹ کے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی ہے۔
کارلوس الکاراز۔تصویر:ایکس
دنیا کے نمبر ون ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے اپنی شاندار فارم کو برقرار رکھتے ہوئے ناروے کے کیسپر رُوڈ کو شکست دے کر انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اسپینش کھلاڑی نے مسلسل پانچویں سال اس ٹورنامنٹ کے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی ہے۔ الکاراز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ محض ۳۷؍ منٹ میں۱۔۶؍ سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں کیسپر رُوڈ نے سخت مقابلہ کیا اور کھیل کو ٹائی بریکر تک لے گئے، لیکن الکاراز نے ۶۔۷؍سے فتح سمیٹ کر رواں سیزن کی مسلسل ۱۵؍ ویں کامیابی حاصل کی۔ اگلا مقابلہ: کوارٹر فائنل میں الکاراز کا سامنا ۲۰۲۱ء کے چیمپئن کیمرون نوری سے ہوگا، جنہوں نے آسٹریلیا کے رنکی ہجیکاٹا کو شکست دی ہے۔
خواتین کے مقابلوں میں بھی ٹاپ سیڈیڈ کھلاڑیوں کا غلبہ برقرار رہا، پولینڈ سے تعلق رکھنے والی عالمی نمبر دو ایگا سواتیک نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ۲۔۶، ۰۔۶؍سے عبرتناک شکست دی۔ سواتیک اب کوارٹر فائنل میں یوکرین کی ایلینا سویتولینا کے مدمقابل ہوں گی۔ امریکہ کی پانچویں سیڈیڈ جیسیکا پیگولا نے بیلنڈا بینچک کو۳۔۶، ۶۔۷؍ سے ہرا کر پہلی بار سوئس کھلاڑی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔روس کے دانیل میدویدیف نے بھی اپنی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھا۔ انہوں نے امریکہ کے ایلکس مائیکلسن کو ایک گھنٹہ ۲۷؍ منٹ کے مقابلے میں ۲۔۶، ۴۔۶؍ سے ہرا کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
یہ بھی پڑھئے:الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنی ملکیت پر نماز پڑھنے والے شخص کے تحفظ کا حکم دیا
ورلڈ کپ کوالیفکیشن مکمل: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اگلا ہدف خطاب
ایف آئی ایچ ہاکی ویمنز ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد، میزبان ہندوستانی ٹیم اب ٹائٹل جیتنے کے عزم کے ساتھ جمعہ کو سیمی فائنل میں اٹلی کے مدمقابل ہوگی۔ حیدرآباد کے گھریلو میدان پر ہندوستانی خواتین اپنی حالیہ فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پرامید ہیں۔ ہندوستانی ٹیم پول بی میں تین میچوں کے بعد ۷؍ پوائنٹس اور بہتر گول ڈفرنس کے ساتھ سرفہرست رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:اس سے بہتر کوئی احساس نہیں،یکے بعد دیگرے ۲؍ورلڈ کپ جیتنے پر بُمراہ کا بیان
یوروگوئےپر ۰۔۴؍گول کی یکطرفہ فتح سے آغاز کیا۔ اسکاٹ لینڈ سے۲۔۲؍ سے ڈرا مقابلہ۔ویلزکو ۱۔۴؍گول سے گروپ اسٹیج کا فاتحانہ اختتام کیا۔ ٹورنامنٹ کے ضوابط کے تحت، عالمی درجہ بندی میں ۹؍ویں نمبر پر موجود ہندوستان نے کم از کم چوتھی پوزیشن یقینی بنا کر ۲۰۲۶ء کے ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کر لیا ہے۔ چلی، آسٹریلیا اور آئرلینڈ پہلے ہی سینٹیاگو لیگ سے کوالیفائی کر چکے ہیں۔