Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈین ویلز: سبالینکا نے اوساکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

Updated: March 11, 2026, 9:17 PM IST | Indian Wells

ورلڈ نمبر ون ارینا سبالینکا نے سابق چیمپئن ناؤمی اوساکا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر انڈین ویلز کے کوارٹر فائنل میں رسائی کر لی ہے۔ دو گرینڈ سلیم چیمپئن کے درمیان ہونے والے اس ہائی پروفائل مقابلے میں سبالینکا نے ۲۔۶، ۴۔۶؍ سے کامیابی سمیٹی۔

Aryna Sabalenka.Photo:INN
آرینا سبالینکا۔ تصویر:آئی این این

ورلڈ نمبر ون ارینا سبالینکا نے سابق چیمپئن ناؤمی اوساکا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر انڈین ویلز کے کوارٹر فائنل میں رسائی کر لی ہے۔ دو گرینڈ سلیم چیمپئن کے درمیان ہونے والے اس ہائی پروفائل مقابلے میں سبالینکا نے ۲۔۶، ۴۔۶؍ سے کامیابی سمیٹی۔
بی این پی پریباس اوپن کے ساتویں روز کھیلے گئے اس میچ میں سبالینکا مکمل طور پر حاوی نظر آئیں۔ سبالینکا نے ۳۱؍ ونرز اور۸؍ ایسز ۔ لگا کر اپنی طاقت کا لوہا منوایا۔  ناؤمی اوساکا نے دوسرے سیٹ میں اپنا   فارم  تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ سبالینکا  کی مضبوط سروس توڑنے میں ناکام رہیں۔ ۲۰۱۸ء کے بعد یہ ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان صرف دوسرا مقابلہ تھا۔ سبالینکا  نے میچ کے بعد کہا کہ وہ اوساکا کے خلاف مزید مقابلوں کی توقع رکھتی ہیں کیونکہ جاپانی اسٹار ماں بننے کے بعد دوبارہ اپنا فارم بحال کر رہی ہیں۔

 

ٹورنامنٹ میں ایک بڑا اپ سیٹ اس وقت دیکھنے میں آیا جب آسٹریلوی کوالیفائر ٹالیا گبسن نے دنیا کی ساتویں نمبر کی کھلاڑی اطالوی جیسمین پاولینی کو شکست دے دی۔ ۲۱؍سالہ گبسن نے۵۔۷، ۶۔۱، ۱۔۶؍ سے کامیابی  حاصل کر کے پہلی بار کسی ٹاپ ۱۰؍ کھلاڑی کو ہرایا۔ ورلڈ رینکنگ میں ۱۱۲؍ ویں نمبر پر موجود گبسن اب اپنے پہلے ڈبلیو ٹی اے کوارٹر فائنل میں ان ایکشن ہوں گی۔

یہ بھی پڑھئے:ایران جنگ: کشیدگی تیز، گرفتاریوں اور فوجی تیاریوں سے خطہ بے چین

انڈین ویلز: سنر نے فونسیکا کے خلاف سخت مقابلے کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ نمبر ۲؍یانک سنرنے برازیل کے ابھرتے ہوئے اسٹار جوؤ فونسیکا کے سخت چیلنج پر قابو پاتے ہوئے بی این پی پریباس اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی کر لی ہے۔ انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں کھیلے گئے اس اعصاب شکن مقابلے میں سنر نے ۶۔۷، ۶۔۷؍ سے فتح سمیٹی۔دونوں نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان پہلا مقابلہ توقعات کے عین مطابق رہا۔ فونسیکا نے ٹائی بریکر میں ۲۔۵؍ کی برتری حاصل کی اور تین سیٹ پوائنٹس حاصل کیے، لیکن سنر نے مسلسل پانچ پوائنٹس جیت کر پہلا سیٹ اپنے نام کیا۔اطالوی کھلاڑی ایک وقت میں ۲۔۵؍ سے آگے تھے، تاہم ۱۹؍ سالہ فونسیکا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ دوبارہ ٹائی بریکر تک پہنچا دیا۔ آخر میں سنر نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آخری چار پوائنٹس جیت کر میچ ختم کیا۔

یہ بھی پڑھئے:مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران کے باعث سفری انتظامات مشکل:آئی سی سی

اس جیت کے ساتھ ۲۴؍ سالہ یانک  سنر نے ایک نیا اطالوی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔انہوں نے اے ٹی پی ماسٹرز۱۰۰۰؍ لیول پر اپنی ۹۷؍ ویں جیت درج کی، جس کے ساتھ ہی وہ فیبیو فوگنینی کو پیچھے چھوڑ کر اس سیریز میں سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے اطالوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔۲۰۲۴ء کے آغاز سے اب تک کھیلے گئے ۱۲؍ ماسٹرس مقابلوں میں سے ۱۱؍ میں وہ کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں۔کوارٹر فائنل میں سنر کا مقابلہ ۲۰؍ سالہ امریکی کھلاڑی لرنر ٹین  سے ہوگا، جنہوں نے الیجینڈرو ڈیوڈوچ فوکینا کے خلاف دو میچ پوائنٹس بچا کر فتح حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK