Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی خاتون ٹیم لارڈز ٹیسٹ میچ کا لطف اٹھانے کے لیے پرجوش : مجمدار

Updated: July 09, 2026, 9:14 PM IST | Mumbai

ہندوستانی خاتون ٹیم کے ہیڈ کوچ امول مجمدار کا ماننا ہے کہ ان کی ٹیم ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج سے باہر ہونے کی مایوسی سے ابھر چکی ہے اور لارڈز میں کل سے شروع ہونے والے پہلے خاتون ٹیسٹ میچ کے موقع کا لطف اٹھانے کے لیے پرجوش ہے۔

Amol Muzumdar.Photo:INN
امول مجمدار۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستانی خاتون ٹیم کے ہیڈ کوچ امول مجمدار کا ماننا ہے کہ ان کی ٹیم ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج سے باہر ہونے کی مایوسی سے ابھر چکی ہے اور لارڈز میں کل سے شروع ہونے والے پہلے خاتون ٹیسٹ میچ کے موقع کا لطف اٹھانے کے لیے پرجوش ہے۔ ہندوستان جمعہ سے شروع ہونے والے تاریخی چار روزہ میچ میں انگلینڈ کا سامنا کرے گا۔ مہمان ٹیم ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد نئی شروعات کرنا چاہے گی۔ وہیں، انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا سے رنر اپ رہنے کے بعد اس ٹیسٹ میچ میں اترے گی۔

یہ بھی پڑھئے:’’ویلکم ٹو دی جنگل ‘‘:کیا اکشے کمار کی فلم او ٹی ٹی پر کامیڈی کی تاریخ بدل دے گی


 مجمدار نے کہا کہ یہ حیرانی کی بات ہے کہ لارڈز میں پہلے کبھی خاتون ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا گیا۔ انہوں نے اس موقع کو ایک تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا’’بالکل، میرا مطلب ہے، لیکن یہ بات مجھے حیران کرتی ہے کہ لارڈز میں یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔ پھر بھی، ہم بہت خوش قسمت ہیں اور میں ان تمام لوگوں کو نیک خواہشات پیش کرنا چاہتا ہوں جو اس میں شامل ہیں۔ یہ ایک شاندار موقع ہے اور ہم اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔‘‘
ہندوستانی کوچ نے کہا کہ لارڈز میں ٹیسٹ میچ کھیلنا کسی بھی ہندوستانی کرکٹر کا خواب ہوتا ہے اور انہوں نے بتایا کہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی ڈریسنگ روم میں اس میچ کے بارے میں بات چیت ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا’’کسی بھی ہندوستانی کرکٹر کے لیے ٹیسٹ میچ کھیلنا ہی ایک خواب ہوتا ہے، لارڈز میں کھیلنے کی تو بات ہی الگ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جو بھی کھلاڑی سفید جرسی پہن کر لارڈز میں ٹیسٹ میچ کھیلے گا، اسے اس بات پر فخر ہوگا۔ ہم نے ڈریسنگ روم میں ہمیشہ یہی بات کہی ہے کہ ہم نے روایتی طور پر ٹیسٹ میچوں میں بہت اچھا مظاہرہ کیا ہے۔
ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی سب لارڈز میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کی بات کر رہے تھے، اب وہ وقت آ گیا ہے، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ وہ اسے لے کر پرجوش ہوں گے۔ ہندوستانی کوچ نے مانا کہ ورلڈ کپ کی مایوسی سے ابھرنے میں وقت لگا، لیکن کہا کہ ٹیم نے ٹیسٹ کی تیاری پر توجہ دینا شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا’’سچ کہوں تو یہ ملا جلا تجربہ رہا ہے۔ ہمیں ہار سے ابھرنا تھا۔ ہم یقینی طور پر مایوس تھے، میرا مطلب ہے کہ ہمارا ورلڈ کپ بہت اچھا نہیں رہا۔ لیکن اس کے باوجود، ٹیم کا جذبہ سامنے آنا ضروری تھا اور ہمیں اس دور سے باہر نکل کر جلد ہی ٹیسٹ میچ کی تیاری میں جٹنا تھا۔ اور مجھے لگتا ہے کہ ہم نے ایسا کر لیا ہے، ہم نے تیاری کے لیے پانچ بہت اچھے دن گزارے، کچھ دن ورمزلی کرکٹ کلب میں۔ ایک خوبصورت میدان، تیاری کے لیے بالکل صحیح جگہ اور پھر یہاں لارڈز میں۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ تیاری اچھی رہی ہے اور جیسا کہ میں نے کہا، یہاں لارڈز میں آکر ہم پرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا’’میرا خیال کہ ہمیں بس حال میں رہنے کی ضرورت ہے۔ جو بیت گیا اسے ہم بدل نہیں سکتے، ہم یہ جانتے ہیں، ہم نے ٹیم کے اندر اس پر بحث کی ہے اور جو ہو چکا ہے اسے ہم بدل نہیں سکتے۔ ہمیں بس آگے دیکھنا ہے اور آنے والے ایونٹ کے لیے سب سے اچھی تیاری کرنی ہے۔ تو مجھے لگتا ہے کہ یہی بات ہوئی ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ سبھی کھلاڑی ٹیسٹ میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ بس مایوسی کو پیچھے چھوڑیے، حال پر توجہ دیجیے اور آگے کی طرف دیکھیے۔

یہ بھی پڑھئے:تیر انداز جیوتی سریکھا وینم کا کانسے کا تمغہ چاندی میں تبدیل

ہندوستانی ٹیم لارڈز ٹیسٹ کے لیے تیار ہے، جبکہ انہوں نے آخری چار دن کا میچ چار مہینے پہلے کھیلا تھا - واکا میں پنک بال ٹیسٹ، جس میں انہیں آسٹریلیا سے ۱۰؍ وکٹ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سے پہلے، انہوں نے ۲۰۲۵ء میں کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا تھا؛ ان کا آخری ٹیسٹ ۲۰۲۴ء میں تھا، جب انہوں نے چنئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ۱۰؍ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ انگلینڈ نے بھی حال کے وقت میں بہت کم ریڈ بال کرکٹ کھیلی ہے؛ ان کا آخری ٹیسٹ جنوری۲۰۲۵ء میں تھا، جب انہیں ایم سی جی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں اننگز سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK