• Wed, 25 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کی شکست،بیتھ مونی کی شاندار بیٹنگ نے آسٹریلیا کو فتح دلائی

Updated: February 24, 2026, 9:14 PM IST | Brisbane

برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے ہندوستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ۶؍ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ۰۔۱؍کی برتری حاصل کر لی ہے۔ بیتھ مونی کی شاندار نصف سنچری اور بالرز کی عمدہ کارکردگی نے کینگروز کی جیت آسان بنا دی۔

India And Australia One Day Match.Photo:INN
ہندوسان اورآسٹریلیا کا یکروزہ میچ ۔ تصویر:آئی این این

 برسبین میں کھیلے جانے والے  پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے  ہندوستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ۶؍ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ۰۔۱؍کی برتری حاصل کر لی ہے۔ بیتھ مونی کی شاندار نصف سنچری اور بالرز کی عمدہ کارکردگی نے کینگروز کی جیت آسان بنا دی۔
آسٹریلیا نے ہندوستان  کے ۲۱۴؍ رنز کا ہدف محض ۲ء۳۸؍ اوورز میں ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہدف کے تعاقب میں بیتھ مونی نے ۷۹؍ گیندوں پر ۷۶؍ رنز کی دلکش اننگز کھیلی، جس میں دو چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔ کپتان الیسا ہیلی (۵۰؍رن) اور اینابیل سدرلینڈ (۴۸؍رن ) نے بھی نمایاں رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بیتھ مونی کو ان کی بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ  قرار دیا گیا۔


پچ پر موجود اضافی باؤنس کے سامنے ہندوستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار نظر آئی۔ پوری ٹیم ۳ء۴۸؍ اوورز میں ۲۱۴؍رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ ہندوستان کی جانب سے نائب کپتان اسمرتی مندھانا (۵۸؍رن ) اور ہرمن پریت کور (۵۳؍رن) نے نصف سنچریاں اسکور کیں، لیکن مڈل آرڈر میں بڑی شراکت داریاں قائم نہ ہو سکیں۔ ساتویں وکٹ کے لیے ہرمن پریت اور کاشوی گوتم کے درمیان ۵۳؍ رنز کی شراکت داری نے  ہندوستان کو ۲۰۰؍رن  کے پار پہنچایا۔ کاشوی نے ۴۴؍ گیندوں پر۴۳؍ رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ایشلے گارڈنر نے۳۳؍ رنز دے کر۳؍ وکٹ حاصل  کئے  جبکہ الانا کنگ کی اسپن بولنگ نے  ہندوستانی  بلے بازوں کو کافی پریشان کیا۔

یہ بھی پڑھئے:کانتارا تنازع: ’’رنویر سنگھ جاؤ، تفتیش میں تعاون کرو‘‘

 کپتان ہرمن پریت کور گھٹنے کی چوٹ کے باعث میدان سے باہر
 برسبین کے ایلن بارڈر فیلڈ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ میں ہندوستان کی کپتان ہرمن پریت کور بیٹنگ کے دوران بائیں گھٹنے میں چوٹ لگنے کی وجہ سے فیلڈنگ کے لیے دستیاب نہیں رہیں۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ طبی بیان کے مطابق، میڈیکل ٹیم ان کی انجری کا جائزہ لے رہی ہے اور ان کی بہتری پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ویسٹ انڈیز نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنا سب سے بڑا اسکور بنا لیا

اگرچہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ چوٹ کب لگی، لیکن ہندوستانی  اننگز کے۳۸؍ ویں اوور میں انہیں میدان پر طبی امداد لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ تکلیف کے باوجود وہ۴۴؍ ویں اوور تک کریز پر موجود رہیں اور ۵۳؍ رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئیں۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۲۱۴؍ رنز بنائے، جس میں کپتان ہرمن پریت (۵۳) اور نائب کپتان اسمرتی مندھانا (۵۸) کی نصف سنچریاں شامل تھیں۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK