Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کی خاتون ٹیم نے جرمنی کو شکست دے دی

Updated: August 28, 2026, 12:33 PM IST | Agency | Amstelveen

ہاکی ورلڈ کپ میں۵۲؍سال بعد بہترین پوزیشن حاصل کی،نونیت کور نے ۲؍گول کئے۔

The Indian women`s hockey team defeated Germany 3-1. Picture: INN
ہندوستان کی خاتون ہاکی ٹیم نے جرمنی کو ایک کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دی۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کی خواتین  ہاکی ٹیم نےخواتین  ورلڈ کپ کے کلاسیفیکیشن مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اونچی رینکنگ والی جرمنی کو ایک کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ۵۲؍ سال بعد ہندوستان کی یہ بہترین کارکردگی ہے۔ ہندوستان نے ۱۹۷۴ء میں ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ہندوستان کی جیت  میں نونیت کور  نے ۴۴؍ویں اور ۴۷؍ویں منٹ میں گول کر کے نمایاں رول ادا کیا۔  ایشیکا نے ۴۳؍ویں منٹ میں ہندوستان کا کھاتہ کھولا جبکہ جرمنی کی طرف سے لن کرنگز نے ۵۹؍ویں منٹ میں ایک گول کیا۔

یہ بھی پڑھئے: عتیقہ میر کا جے کے ٹائر سے معاہدہ

مقابلے کے ابتدائی ۴۳؍ منٹ تک دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں ہی ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ اس کے بعد ہندوستان نے اگلے ۱۷؍ منٹ میں ۳؍ گول کرکے مقابلے کا رخ پوری طرح بدل دیا۔اس شاندار کامیابی سے ہندوستانی ٹیم کو ایشیائی کھیلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا کا اعتماد ضرور حاصل ہوا ہوگا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK