لیگس کپ کے مقابلے میں سواریز نے ایک گول کیا اور ۲؍گول کرنےمیں معاون کا رول ادا کیا۔
EPAPER
Updated: August 08, 2025, 11:54 AM IST | Agency | Lauderdale
لیگس کپ کے مقابلے میں سواریز نے ایک گول کیا اور ۲؍گول کرنےمیں معاون کا رول ادا کیا۔
لوئیس سواریز کے ایک گول اور ۲؍گول کرنے میں تعاون کی بدولت انٹر میامی نے بدھ کی رات پیوماس کو ایک کے مقابلے۳؍سے ہرا کر لیگس کپ میں اپنی برتری قائم کر لی ہے۔ یاد رہے کہ انٹر میامی نے یہ میچ لیونل میسی کے بغیر کھیلا۔ میسی داہنے پاؤں کے پٹھے میں چوٹ کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لئے میدان سے باہر ہیں۔ تاہم، انہوں نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ کا لطف اٹھایا۔
میامی کے روڈریگو ڈی پال نے ۴۵؍ ویں منٹ میں سواریز کے اسسٹ پر پہلا گول کیا جس سے میچ برابر ہو گیا۔ اس سے قبل پیوماس کے جارج رووالکابا ۳۴؍ویں منٹ میں گول کر چکے تھے۔ اس کے بعد سواریز نے ۵۹؍ویں منٹ میں پنالٹی کک کو گول میں تبدیل کر کے انٹر میامی کو دو ایک سے آگے کر دیا۔ پنالٹی ایریا میں پیوماس کے ڈیفینڈر جوزے کیسیدو پر ہینڈ بال کا الزام لگایا گیا جس کی وجہ سے پنالٹی دی گئی تھی۔
۲۳؍ جون کو پامیراس کے خلاف انٹر میامی کے کلب ورلڈ کپ میچ میں گول کرنے کے بعد یہ سواریز کا پہلا گول تھا۔ اس کے بعد میامی کے تادیو الیندے نے ۶۹؍ویں منٹ میں سواریز کے دوسرے اسسٹ کو گول میں بدل کر ٹیم کو تین ایک سے جیت دلائی۔ میامی میجر لیگ ساکر (ایم ایل ایس) لیگس کپ کی پوائنٹ ٹیبل میں ۸؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والا پہلا ایم ایل ایس کلب ہے۔