Updated: May 11, 2026, 3:18 PM IST
| Dharamshala
آئی پی ایل کے اہم مقابلے میں پنجاب کنگز پیر کو دھرم شالہ کے ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں دہلی کیپیٹلز کا سامنا کرے گی۔ پلے آف کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لئے یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کیلئے انتہائی اہم مانا جا رہا ہے۔ پنجاب کنگز کی ٹیم لگاتار ۳؍ شکست کے بعد دباؤ میں ہے اور اب وہ گھریلو میدان پر واپسی کی کوشش کرے گی۔ دھرم شالہ میں پنجاب اپنے ہوم گراؤنڈ میں آخری ۳؍ مقابلے کھیلے گی۔
پنجاب کنگز ٹیم : تسویر آئی این این
آئی پی ایل کے اہم مقابلے میں پنجاب کنگز پیر کو دھرم شالہ کے ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں دہلی کیپیٹلز کا سامنا کرے گی۔ پلے آف کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لئے یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کیلئے انتہائی اہم مانا جا رہا ہے۔ پنجاب کنگز کی ٹیم لگاتار ۳؍ شکست کے بعد دباؤ میں ہے اور اب وہ گھریلو میدان پر واپسی کی کوشش کرے گی۔ دھرم شالہ میں پنجاب اپنے ہوم گراؤنڈ میں آخری ۳؍ مقابلے کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھئے : ممبئی کیخلاف بنگلور کو محتاط رہنے کی ضرورت
سیزن کے آغاز میں شاندار کارکردگی دکھانے والی پنجاب کنگز کچھ وقت پہلے تک ٹورنامنٹ کی اکلوتی ناقابل شکست ٹیم تھی لیکن اب ٹیم کا فارم مکمل طور پر بگڑتا نظر آ رہا ہے۔ حیدرآباد کے خلاف پچھلے میچ میں ٹیم کی فیلڈنگ انتہائی خراب رہی تھی۔ خاص طور پر کیچ چھوڑنے کی وجہ سے ٹیم کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔اس کے علاوہ عرشدیپ سنگھ کی قیادت والا تیز گیند بازی کا حملہ بھی لگاتار رن لٹا رہا ہے۔ بلے بازی میں پریانش آریہ اور پربھ سمرن سنگھ کی سلامی جوڑی اچھی شروعات کے بعد تسلسل برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے۔
سریش ایّر کی کپتانی والی پنجاب کنگز کو پلے آف میں پہنچنے کیلئے اب بھی کم از کم ۲؍ جیت کی ضرورت ہے۔ ایسے میں ٹیم چاہے گی کہ کھلاڑی وہی جارحانہ کرکٹ کھیلیں جس نے انہیں سیزن کے ابتدائی مرحلے میں کامیابی دلائی تھی۔ ٹی ۔۲۰؍کرکٹ میں فارم بہت اہم ہوتا ہے اور پنجاب کی کوشش جلد از جلد جیت کی راہ پر لوٹنے کی ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے : آئی پی ایل :ہمالیہ جیسا ہدف اور سی ایس کے کا جوابی حملہ،لکھنؤ کوشکست
دہلی کیپیٹلز کی امیدیں تقریباً ختم
دوسری طرف دہلی کیپیٹلز کی کارکردگی اس سیزن مایوس کن رہی ہے۔ ٹیم اپنے پچھلے ۶؍ مقابلوں میں سے ۵؍ ہار چکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں نچلے حصے میں موجود ہے۔ حالانکہ اعداد و شمار کے لحاظ سے دہلی اب بھی پلے آف کی دوڑ سے باہر نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے آگے بڑھنے کا امکان بہت کم مانا جا رہا ہے۔
ٹیم کے بلے باز سست اور ٹرن لینے والی پچوں پر جدوجہد کرتے نظر آئے ہیں۔ وہیں اسٹار اسپنر کلدیپ یادو بھی اس سیزن اب تک اپنی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب نہیں رہے ہیں۔
دہلی کیپیٹلز کی طرح پنجاب کنگز بھی خراب فیلڈنگ سے پریشان ہے۔ دونوں ٹیموں نے اس سیزن کئی آسان مواقع گنوائے ہیں، جس کا اثر براہ راست میچ کے نتائج پر پڑا ہے۔ ایسے میں دھرم شالہ میں ہونے والے مقابلے میں چھوٹی چھوٹی غلطیاں میچ کا رخ طے کر سکتی ہیں۔پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان ہونے والے میچ کا نتیجہ چاہے جو ہو شائقین کو سنسنی خیز میچ دیکھنے کا موقع مل سکتا ہے۔