Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل: ممبئی انڈینس اور پنجاب کنگز کی آج ٹکر

Updated: May 26, 2025, 12:51 PM IST | Agency | Jaipur

پنجاب کی ٹیم ٹاپ ۲؍ میں جگہ مضبوط کرنے کیلئے میدان پراترے گی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ممبئی انڈینس اور پنجاب کنگز پیر کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے اپنے آخری لیگ میچ میں جب ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے تو ٹاپ ۲؍ کی پوزیشن کے تعاقب میں اپنا بہترین مظاہرہ کریں گے۔ گجرات ٹائٹنس، رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی)، ممبئی انڈینس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل کے پلے آف میں اپنی جگہیں محفوظ کر لی ہیں اور لیگ مرحلے میں چند میچ باقی ہیں۔ ٹاپ ۲؍ میں جگہ بنانے کیلئے ان ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے تاکہ ٹیم کو فائنل میں پہنچنے کا اضافی موقع مل سکے۔ پنجاب کنگز اس وقت۱۷؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے لیکن ممبئی سے ہارنے سے وہ تیسرے یا چوتھے نمبر پر پہنچ جائے گی، جس سے ٹیم۳۰؍ مئی کو ایلیمینیٹر کیلئے تیار ہو جائے گی۔ پنجاب کیلئے  ٹاپ ۲؍ میں جگہ حاصل کرنا مشکل ہو گا کیونکہ اسے ممبئی کی مضبوط ٹیم کے خلاف جیتنا ہی ہو گا اور یہ بھی امید ہے کہ گجرات (۱۸؍ پوائنٹس) اور آر سی بی (۱۷؍ پوائنٹس) اپنے متعلقہ فائنل میچ ہار جائیں گے۔ آخری میچ میں دہلی کیپٹلس سے ہارنے کے بعد، پنجاب کنگز کو اب ٹاپ ۲؍ میں جگہ بنانے کیلئے ممبئی انڈینس کے خلاف ہر قیمت پر جیتنا ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK