Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل :پیٹ کمنز، ویبھو سوریاونشی کے مداح بن گئے

Updated: April 26, 2026, 6:05 PM IST | Jaipur

آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے لیے کھیلنے والے ۱۵؍ سالہ بائیں ہاتھ کے اوپنر ویبھو سوریاونشی نے اگرچہ ابھی تک بین الاقوامی کرکٹ میں آغاز نہیں کیا ہے، لیکن آئی پی ایل، انڈر۱۹؍ اور انڈیا اے کے لیے اپنی دھماکہ خیز بیٹنگ کی بدولت دنیا بھر میں اپنے مداح بنا لیے ہیں۔

Pat Cummins.Photo:INN
پیٹ کمنز۔ تصویر:آئی این این

آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے لیے کھیلنے والے ۱۵؍ سالہ بائیں ہاتھ کے اوپنر ویبھو سوریاونشی نے اگرچہ ابھی تک بین الاقوامی کرکٹ میں آغاز نہیں کیا ہے، لیکن آئی پی ایل، انڈر۱۹؍ اور انڈیا اے کے لیے اپنی دھماکہ خیز بیٹنگ کی بدولت دنیا بھر میں اپنے مداح بنا لیے ہیں۔ آسٹریلیا کے کپتان اور آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کی قیادت کرنے والے پیٹ کمنز بھی اب سوریاونشی کے نئے مداح بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:نیتن یاہو اور ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیلی فون پر گفتگو

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں ہفتہ کی شام جے پور میں راجستھان رائلز (آر آر) اور سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ ایس آر ایچ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔آر آر کے لیے اننگز کا آغاز کرنے والے ویبھو سوریاونشی نے صرف ۳۶؍ گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ انہوں نے۳۷؍ گیندوں پر ۱۲؍ چھکوں اور۵؍ چوکوں کی مدد سے۱۰۳؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اس کارکردگی کی بدولت آر آر نے ۲۲۸؍ رنز بنائے۔ جواب میں ایس آر ایچ نے ۵؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۲۹؍ رنز بنا کر ۹؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے میچ ۵؍ وکٹوں سے جیت لیا۔ اگرچہ ایس آر ایچ نے میچ جیت لیا، لیکن ویبھو نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے حریف ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کو اپنا مداح بنا لیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں پیٹ کمنز نے کہا کہ ’’وہ میرا نیا پسندیدہ کھلاڑی ہے۔ اسے بیٹنگ کرتے دیکھنا بہت شاندار اور دلچسپ ہے۔ وہ واقعی کمال کا کھلاڑی ہے۔ اس کے کیریئر کا آغاز بہت زبردست ہوا ہے اور اسے ابھی بہت آگے جانا ہے۔ اس میں اکیلے دم پر میچ جتانے کی صلاحیت موجود ہے۔

یہ بھی پڑھئے:خاتون ڈاکٹر نے ہنگامی حالات میں حاملہ کی سرراہ ڈیلیوری کروائی


پیٹ کمنز بین الاقوامی کرکٹ میں ایک کامیاب اور باوقار کپتان کے طور پر جانے جاتے ہیں، اس لیے ان کی یہ تعریف ویبھو کے لیے یقیناً حوصلہ افزا ہے۔ کمنز نے ہفتہ کو آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں اپنا پہلا میچ کھیلا۔ ان کی ٹیم میں موجودگی نے یقیناً ایس آر ایچ کی بولنگ کو مضبوط کیا ہے۔ راجستھان کے خلاف انہوں نے ۴؍ اوورز میں صرف ۲۷؍ رنز دے کر کپتان ریان پراگ کی وکٹ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK