Inquilab Logo

پنجاب او رحیدرآباد کی توجہ ٹیبل پر پوزیشن بہتر کرنے پر مرکوز

Updated: April 09, 2024, 11:21 AM IST | Agency | Malapur

آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد اور پنجاب کنگز دونوں نے ۴؍ میچوں میں ۲۔۲؍ میچ جیتےہیں۔دونوں کا گیندبازی حملہ کمزور ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

 مولاپور(ایجنسی):منگل کو جب پنجاب کنگز اور سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیمیں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) میں آمنے سامنے ہوں گی تو دونوں کی نظریں پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن کو بہتر بنانے کیلئے جیت پر ہوں گی۔
 سن رائزرس اور پنجاب دونوں نے ۴؍ میچوں میں ۲۔۲؍ جیت اور ۲؍ میچ ہارے ہیں ۔ یہ دونوں ان ۴؍ ٹیموں میں شامل ہیں جن کے ۴۔۴؍ پوائنٹس ہیں اور دونوں کی نظریں جیت اور ٹیبل میں آگے بڑھنے پر ہیں ۔ سن رائزرز کی ٹیم نے اب تک بلے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کے بلے بازوں نے موجودہ سیزن میں زیادہ تر مواقع پر متاثر کیا ہے لیکن پنجاب کی ٹیم کے بارے میں ایسا نہیں کہا جا سکتا۔ممبئی انڈینس کے خلاف جیت کے دوران سن رائزرس نے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیم کا اسکور بنایاتھا جبکہ جمعہ کو ٹیم نے دفاعی چمپئن چنئی سپر کنگز(سی ایس کے) کے خلاف ۶؍ وکٹوں سے آسان جیت درج کی۔
  ابھیشیک شرما، ٹریوس ہیڈ، ہینرک کلاسن اور ایڈن مارکرم جیسے بلے بازوں نے مخالف گیند بازوں کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کو تیز آغاز فراہم کیا۔ شکھردھون، جونی بیریسٹو اور لیام لیونگ اسٹون کی موجودگی سے پنجاب کے پاس ایسے کھلاڑی بھی ہیں جو بڑے شاٹس کھیل سکتے ہیں ، لیکن کپتان دھون کے علاوہ کسی اور کی کارکردگی میں تسلسل نہیں رہا۔ پنجاب اپنے ہندوستانی کھلاڑیوں پربھسمرن سنگھ اور جیتیش شرما سے بھی بہتر کارکردگی کی توقع کرے گا۔
 دونوں ٹیمیں اپنے پچھلے میچ جیت کر اس میچ میں اتریں گی اور پاور پلے میں ٹیم کی کارکردگی نئے تعمیر شدہ مہاراج یدویندر سنگھ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی پی ایل میچ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ دونوں ٹیموں کی بولنگ تشویشناک ہے۔
 پنجاب کی ٹیم کو ڈیتھ اوورس میں جدوجہد کرنا پڑی ہے جبکہ سن رائزرس کے گیند بازوں کو نئی گیند بہت مہنگی ثابت ہوئی ہے۔ پنجاب کیلئے جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز کگیسو ربادا ۶؍ وکٹ لے کر ان کے بہترین گیند باز رہے ہیں لیکن ڈیتھ اوورس کے ماہرین ارشدیپ سنگھ اور ہرشل پٹیل کی کارکردگی میں مستقل مزاجی کا فقدان ٹیم کے لئے تشویش کا باعث ہے۔
 لیگ اسپنر راہل چاہر بہت مہنگے ثابت ہوئے ہیں لیکن ہرپریت برار نے اب تک اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ جے دیو انادکٹ، مینک مارکنڈے اور بھونیشور کمار نے حیدرآباد کیلئے کافی رن دیئے ہیں ۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK