Inquilab Logo Happiest Places to Work

پنجاب نے ممبئی کو ہراکر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی

Updated: May 28, 2025, 12:39 PM IST | Agency | Jaipur

کنگز نے انڈینس کو ۷؍وکٹوں سے ہرادیا، جوش انگلس کی شاندار ہاف سنچری،سوریہ کی محنت رائیگاں۔

Josh Ingles scored a half-century while displaying aggressive batting. Photo: PTI
جوش انگلس نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاف سنچری بنائی۔ تصویر: پی ٹی آئی

جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز نے ۵؍ بار کی چمپئن ممبئی انڈینز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔ پنجاب کی ٹیم۱۱؍سال بعد لیگ مرحلے کے اختتام کے بعد ٹاپ پر پہنچی ہے۔ اس سے قبل پنجاب کی ٹیم ۲۰۱۴ءمیں ٹاپ پر رہ کر پلے آف میں پہنچی تھی اور پھر فائنل میں پہنچی تھی۔ 
 ممبئی کے ۱۸۴؍ کے جواب میں پنجاب نے نوجوان بلے باز پریانش آریہ (۶۲) اور آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز جوش انگلس (۷۳) کی نصف سنچریوں کی بدولت ہدف ۹؍ گیندوں باقی رکھ کر حاصل کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی شریاس ائیر نے پلے آف میں ۳؍ ٹیموں کی کپتانی کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس سے پہلے وہ دہلی کیپٹلز اور کولکاتا کو پلے آف میں لے جا چکے ہیں۔ 
 پنجاب کوالیفائر ایک کھیلے گا
  اس شکست کے بعد ممبئی انڈینس کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر رہے گی اور اب ایلیمینیٹر میچ کھیلے گی۔ دریں اثنا اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ پنجاب کی ٹیم کوالیفائر ون میں کھیلے گی۔ ٹاپ ۲؍ ٹیموں کو فائنل میں پہنچنے کا اضافی موقع ملے گا۔ ٹاپ ٹو میں کون سی دوسری ٹیم ہوگی اس کا فیصلہ منگل کو لکھنؤ سپر جائنٹس اور آر سی بی کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد ہوگا۔ اگر آر سی بی یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ ٹاپ ٹو میں رہے گا اور اگر لکھنؤ جیت جاتا ہے تو گجرات ٹائٹنز ٹاپ ٹو میں رہے گا۔ 
 پریانش۔ انگلس نے طاقت دکھائی
  ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پریانش اور جوش کی جوڑی نے پنجاب کیلئے جارحانہ بلے بازی کی اور میچ کو ممبئی کی گرفت سے چھین لیا۔ دونوں نے دوسرےوکٹ کیلئے۱۰۹؍رنوں کی شراکت قائم کی۔ پریانش نے اپنی اننگز میں ۹؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگائے جبکہ جوش نے ۹؍ چوکے اور ۳؍ چھکے مارے۔ 
   ممبئی اینڈینس کے بلے بازسوریہ کمار، جنہوں نے گزشتہ میچ میں دہلی کیپٹلز کے خلاف وانکھیڈے اسٹیڈیم میں نصف سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنے میں مدد کی تھی، نے پنجاب کنگز کے خلاف ۳۹؍گیندوں میں ۵۷؍رنوں کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ۷؍ وکٹوں پر ۱۸۴؍رنوں تک پہنچا دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK