• Wed, 15 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل۲۰۲۶ء کی نیلامی ۱۵؍دسمبر تک متوقع

Updated: October 10, 2025, 6:40 PM IST | Mumbai

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کی نیلامی دسمبر کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے، جس میں ۱۳۔۱۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ءممکنہ دن ہو سکتے ہیں۔

Indian Premier League.Photo:INN
انڈین پریمیر لیگ۔ تصویر:آئی این این

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کی نیلامی دسمبر کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے، جس میں ۱۳۔۱۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ءممکنہ  دن  ہو سکتے  ہیں۔ فرنچائز حکام جنہوں نے بی سی سی آئی کے عہدیداروں سے بات کی ہے انہوں نے کرک بز کو بتایا ہے کہ بات چیت ان تاریخوں پر مرکوز ہے حالانکہ لیگ کی گورننگ کونسل نے ابھی تک شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم نے ہندوستان کو۳؍ وکٹ سے مات دے دی

مزید برآں، اس وقت اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ نیلامی بیرون ملک منعقد کی جائے گی، جیسا کہ پچھلے دو ایڈیشنز میں ہوا تھا، پہلے دبئی (۲۰۲۳ء) اور پھر جدہ، سعودی عرب (۲۰۲۴ء) میں۔ فرنچائز ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بی سی سی آئی منی نیلامی ہندوستان میں منعقد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو یہ حیرت کی بات نہیں ہوگی۔ تاہم اس فیصلے کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔  تاہم یہ بات یقین کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ ریٹینشن کی آخری تاریخ ۱۵؍ نومبر ہے۔اس وقت تک فرنچائزیز کو ان کھلاڑیوں کے نام جمع کروانا ہوں گے جنہیں وہ نیلامی سے قبل ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم، بڑی تبدیلیوں کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں، سوائے شاید چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کے، جو پچھلے سیزن میں ٹیبل کے نیچے رہے تھے۔ 
 ریلیز کی فہرست میں شامل کھلاڑیوں میں دیپک ہڈا، وجے شنکر، راہل ترپاٹھی، سیم کیورن اور چنئی سپر کنگز (سی ایس کے)کے ڈیون کونوے شامل ہیں۔ آر اشون کی آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کے ساتھ، ۵؍ بار کے چمپئن  پہلے ہی۹ء۷۵؍ کروڑ کا اضافہ کر چکے ہیں۔ 
سنجو سیمسن رائلز کی فہرست میں سرفہرست ہوں گے جب تک کہ فرنچائزی کپتان کے لیے کوئی ٹریڈ نہیں کرتی۔ ایسی باتیں بھی ہوئیں کہ رائلز اپنے دو سرے لنکن اسپنرس  وینندو ہسرنگا اور مہیش تھیکشنا کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں لیکن کمار سنگاکارا کی بطور ہیڈ کوچ واپسی سے یہ سوچ بدل سکتی ہے۔ 
ٹی نٹراجن، مشیل اسٹارک، آکاش دیپ، مینک یادواور ڈیوڈ ملر جیسے کھلاڑیوں کو نئی فرنچائزیز تلاش کرنی پڑ سکتی ہیں حالانکہ ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے - بالکل اسی طرح جیسے وینکٹیش ایّر، پچھلی نیلامی میں تیسرے سب سے مہنگے کھلاڑی تھے جنہیں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے ۷۵ء۲۳؍ کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ 
فرنچائزیز کے درمیان ہونے والی بات چیت کے مطابق کیمرون گرین نیلامی میں سب سے زیادہ زیر بحث ناموں میں سے ایک ہونے کی امید ہے۔ انجری کی وجہ سے آخری نیلامی سے باہر ہونے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر پہلے ہی کئی ٹیموں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر چکے ہیں اور یقیناً ان پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK