Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران نے ٹرمپ کے قتل کا منصوبہ بنا یا: وال اسٹریٹ جرنل

Updated: July 11, 2026, 11:46 AM IST | Agency | New York

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی ایک نئی سازش تیار کی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ ایسی خفیہ انٹیلی جنس معلومات شیئر کی ہیں جن کے مطابق ایران نے صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی نئی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

Donald Trump.Photo:INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر:آئی این این
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی ایک نئی سازش تیار کی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ ایسی خفیہ انٹیلی جنس معلومات شیئر کی ہیں جن کے مطابق ایران نے صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی نئی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔  
 
اسرائیل کی طرف سے فراہم کردہ ان معلومات کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان پہلے سے موجود شدید کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہ انٹیلی جنس معلومات ایک ایسے وقت میں امریکہ کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں جب امریکہ نے آبنائے ہرمز میں حملوں کے ذریعے ایران کے خلاف اپنی فوجی مہم تیز کر دی ہے جبکہ بدھ کو صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا تھا۔ 
 
ترکی میں نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر صدارتی طیارے ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران والے سچ پوچھیں تو پاگل ہو چکے ہیں، وہ کچھ حد تک قابو سے باہر ہیں لیکن وہ شدت سے کوئی ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔ ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر صدر ٹرمپ ترکی سے امریکہ واپسی کے سفر کے دوران قطر کی جانب سے تحفے میں دیئے گئے نئے ایئرفورس ون طیارے کو چھوڑ کر اپنے پرانے طیارے میں منتقل ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی انتہائی احتیاط اور سیکوریٹی اقدامات کے پیش نظر کی گئی تھی۔ طیارے میں منتقلی سے متعلق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے ہر وقت خطرہ لاحق رہتا ہے، میں ان (ایران) کی ہٹ لسٹ پر پہلے نمبر پر ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK