اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیا سین اور آیوش شیٹی کے بدھ کے روز جاپان اوپن۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں پہلے راؤنڈ میں ہارنے کے ساتھ ہی مردوں کے سنگلز زمرے میں ہندوستانی چیلنج ختم ہو گیا۔
EPAPER
Updated: July 15, 2026, 10:04 PM IST | Tokyo
اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیا سین اور آیوش شیٹی کے بدھ کے روز جاپان اوپن۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں پہلے راؤنڈ میں ہارنے کے ساتھ ہی مردوں کے سنگلز زمرے میں ہندوستانی چیلنج ختم ہو گیا۔
اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیا سین اور آیوش شیٹی کے بدھ کے روز جاپان اوپن۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں پہلے راؤنڈ میں ہارنے کے ساتھ ہی مردوں کے سنگلز زمرے میں ہندوستانی چیلنج ختم ہو گیا۔ ٹروپولیٹن جمنیزیم میں کھیلے گئے مقابلے میں مردوں کی سنگلز بیڈمنٹن رینکنگ میں ۱۴؍ ویں پوزیشن پر موجود لکشیا سین کو جاپان کے دنیا کے۱۷؍ ویں نمبر کے کھلاڑی کوکی واتانابے کے خلاف۱۴۔۲۱، ۱۶۔۲۱؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ۲۴؍ سالہ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی کو اپنا فارم پانے کے لیے جدوجہد کرنی پڑی؛ وہ دونوں گیمز کے انٹرول میں ۶۔۱۱؍ اور ۵۔۱۱؍ سے پیچھے تھے اور کسی بھی گیم میں واپسی نہیں کر سکے، جس کی وجہ سے وہ صرف ۳۸؍ منٹ میں سیدھے گیمز میں میچ ہار گئے۔ جاپانی شٹلر کے خلاف سات میچوں میں لکشے سین کی یہ تیسری ہار تھی۔
یہ بھی پڑھئے:ارجنٹائنا کو ورلڈ کپ سے نکالنے کے مطالبے پر۶۰؍ لاکھ سے زائد افراد کی دستخطی مہم
آیوش شیٹی نے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں سخت مقابلہ کیا، لیکن بالآخر لکشیا سین کی طرح وہ بھی جلدی باہر ہو گئے۔ تھائی لینڈ کے دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی کنلاوت وٹڈسرن کے خلاف کھیلتے ہوئے، آیوش شیٹی نے پیرس ۲۰۲۴ء کے سلور میڈلسٹ کے خلاف۱۹۔۲۱، ۲۵۔۲۳، ۱۵۔۲۱؍ سے سخت مقابلے کے بعد ہار کا سامنا کیا۔ پہلا گیم کانٹے کا رہا، جس میں سابق ورلڈ چیمپئن اور اولمپک میڈلسٹ کنلاوت وٹڈسرن انٹرول تک ۹۔۱۱؍ سے معمولی برتری برقرار رکھے ہوئے تھے۔
آیوش شیٹی نے زوردار واپسی کرتے ہوئے اسکور ۱۹۔۱۹؍ سے برابر کیا، لیکن اس آخری پیش قدمی کے باوجود وٹڈسرن پہلا گیم جیتنے میں کامیاب رہے۔ دوسرے گیم میں آیوش شیٹی انٹرول تک ۱۰۔۱۱؍ سے آگے تھے، لیکن اس کے بعد تھائی شٹلر نے اپنی رفتار بڑھائی اور چار میچ پوائنٹس حاصل کر لیے۔
یہ بھی پڑھئے:ارجنٹائنا کو ورلڈ کپ سے نکالنے کے مطالبے پر۶۰؍ لاکھ سے زائد افراد کی دستخطی مہم
آیوش شیٹی نے چاروں میچ پوائنٹس بچائے اور ٹائی بریکر میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو فیصلہ کن گیم تک کھینچ لیا۔ اس کے بعد آیوش شیٹی آخری گیم میں اپنی تال برقرار نہیں رکھ سکے اور کنلاوت وٹڈسرن نے میچ جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی انہوں نے ہندوستانی شٹلر کے خلاف تین مقابلوں میں اپنی دوسری جیت درج کی۔ دوسری طرف، اّنتی ہودا بھی خواتین کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں چینی تائپے کی ہوانگ یو-ہسن سے۲۱۔۱۶، ۱۶۔۲۱، ۱۵۔۲۱؍سے ہار گئیں۔ ان کے باہر ہونے کے بعد، بی ڈبلیو ایف سپر ۷۵۰؍ ٹورنامنٹ میں اب صرف دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو اور مکسڈ ڈبلز کی جوڑی تنیشا کراسٹو اور دھرو کپیلا ہی ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی باقی رہ گئے ہیں۔