انگلینڈ کے جوس بٹلر نے دی ہنڈرڈ ۲۰۲۶ءمیں شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کا ریکارڈ توڑ دیا اور ٹی۲۰؍ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
EPAPER
Updated: August 06, 2026, 8:08 PM IST | London
انگلینڈ کے جوس بٹلر نے دی ہنڈرڈ ۲۰۲۶ءمیں شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کا ریکارڈ توڑ دیا اور ٹی۲۰؍ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
انگلینڈ کے جوس بٹلر نے دی ہنڈرڈ ۲۰۲۶ءمیں شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کا ریکارڈ توڑ دیا اور ٹی۲۰؍ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ویلش فائر کے خلاف ۱۵۶؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں بٹلر نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے صرف ۲۰؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۵۱؍ رنز بنائے، جس میں ۲؍ چوکے اور ۶؍ چھکے شامل تھے۔
Jos Buttler dispatches the ball for six to win the game for Manchester Super Giants AND to bring up his 50 🤩#TheHundred | #RoadToTheEliminator pic.twitter.com/mT8BQCwtpt
— The Hundred (@thehundred) August 5, 2026
۳۵؍ سالہ بٹلر نے ۲۰۰۹ء میں ٹی۲۰؍ کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔ اب وہ ٹی۲۰؍ اور دی ہنڈرڈ سمیت ۵۲۲؍ میچوں میں ۱۴۸۳۳؍ رنز بنا چکے ہیں، جن میں ۹؍ سنچریاں اور۱۰۶؍ نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے کیرون پولارڈ (۱۴۸۰۳؍ رنز) کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے یہ رنز ۷۴۶؍ میچوں میں بنائے تھے۔ دی ہنڈرڈ کے اعداد و شمار بھی سرکاری ٹی ۲۰؍ ریکارڈ کا حصہ شمار کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:اللو ارجن کی فلم ’’راکا‘‘ میں شاہ رخ خان کے کیمیو کی افواہوں کی حقیقت سامنے آ گئی
بٹلر ٹی۲۰؍ کرکٹ میں ۱۴؍ ہزار سے زائد رنز بنانے والے چھٹے کھلاڑی ہیں۔ اس فہرست میں کیرون پولارڈ، کرس گیل، الیکس ہیلز، ڈیوڈ وارنر اور وراٹ کوہلی بھی شامل ہیں۔ ان کے نام ٹی۲۰؍ کرکٹ میں ۱۰۶؍ نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی ہے، جو اس فارمیٹ میں کسی بھی بلے باز کی سب سے زیادہ نصف سنچریاں ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:SpaceX راکٹ کا چاند سے ۸۷۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تصادم
بٹلر نے اپنے کریئر میں ایس اے۲۰، آئی پی ایل، بگ بیش لیگ اور انگلینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ سمیت دنیا بھر کی مختلف فرنچائز ٹیموں کی نمائندگی کی ہے۔ وہ ٹی۲۰؍ انٹرنیشنل میں بھی انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں، جہاں انہوں نے ۱۶۰؍ میچوں میں ۴۲۱۲؍ رنز بنائے ہیں۔