جنگلی میوزک (ٹائمز میوزک کا ایک ڈویژن) نے بالی ووڈ کی بے حد منتظر فلم ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کا ٹائٹل ٹریک ریلیز کر دیا ہے اور یہ گانا بالکل ویسا ہی ہے جیسا شائقین طویل عرصے سے امید کر رہے تھے۔
EPAPER
Updated: May 18, 2026, 7:02 PM IST | Mumbai
جنگلی میوزک (ٹائمز میوزک کا ایک ڈویژن) نے بالی ووڈ کی بے حد منتظر فلم ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کا ٹائٹل ٹریک ریلیز کر دیا ہے اور یہ گانا بالکل ویسا ہی ہے جیسا شائقین طویل عرصے سے امید کر رہے تھے۔
جنگلی میوزک (ٹائمز میوزک کا ایک ڈویژن) نے بالی ووڈ کی بے حد منتظر فلم ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کا ٹائٹل ٹریک ریلیز کر دیا ہے اور یہ گانا بالکل ویسا ہی ہے جیسا شائقین طویل عرصے سے امید کر رہے تھے۔ اس سال کی سب سے زیادہ چرچا میں فلموں میں شامل ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ نے اپنے اس دھماکہ دار ٹریک کے ساتھ شاندار انداز میں انٹری کر لی ہے۔
فلم میں اکشے کمار کے ساتھ سنیل شیٹی، دشا پٹانی، جیکلین فرنانڈیز، ارشد وارثی، جیکی شروف، پریش راول، روینہ ٹنڈن، لارا دتہ اور کئی بڑے ستارے نظر آنے والے ہیں۔ اتنی بڑی اسٹار کاسٹ کے ساتھ یہ فلم بالی ووڈ کی سب سے شاندار انٹرٹینر فلموں میں سے ایک مانی جا رہی ہے، اور اس کا میوزک بھی اسی معیار پر تیار کیا گیا ہے۔
ٹائٹل ٹریک کو پہلے ساجد-واجد نے کمپوز کیا تھا، جسے اب وکرم مونٹروز نے نئے انداز میں ری کریئیٹ کیا ہے۔ یہ گانا مکمل طور پر ہائی انرجی، تفریح اور بڑے پردے والے انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہے۔ شان، پریا پاٹیدار اور خود وکرم مونٹروز کی زبردست آوازوں نے اسے مزید خاص بنا دیا ہے۔ گانے میں شبیر احمد کے اصل بول کے ساتھ میگھا بالی کے نئے بول شامل کیے گئے ہیں، جو اسے ایک ایسا اینتھم بناتے ہیں جسے سنتے ہی ماحول بن جائے۔
یہ بھی پڑھئے:اداکارہ صبا آزاد ’الفا میل‘ کے تصور کو نہیں مانتیں
فلم کا پورا ساؤنڈ ٹریک چھ بڑے اور شاندار گانوں سے مزین ہے، جن میں گروو اینتھم، گلیمرس ڈانس نمبرز اور سنیمیٹک سیٹ پیسز شامل ہیں۔ یہ البم ’ویلکم‘ فرنچائز کی میوزیکل وراثت کو شاندار طریقے سے آگے بڑھاتا ہے۔فلم کے ہدایتکار احمد خان نے کہاکہ ’’ہم چاہتے تھے کہ ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کا ہر گانا سنیمیٹک محسوس ہو، تفریح فراہم کرے اور بڑے پیمانے پر اثر چھوڑے۔ اس فلم کی دنیا اور اس کی انرجی کو بنانے میں میوزک کا بہت بڑا کردار ہے۔‘‘
میوزک ڈائریکٹر وکرم مونٹروز نے کہا’’یہ ساؤنڈ ٹریک اُن تمام چیزوں کا جشن ہے جو ناظرین کو بڑے بالی ووڈ انٹرٹینرز میں پسند آتی ہیں۔ ہماری کوشش تھی کہ گانے انرجیٹک، اسٹائلش، تھیٹرکل اور فوراً یاد رہ جانے والے ہوں۔‘‘
جنگلی میوزک/ٹائمز میوزک کے سی ای او مندار ٹھاکر نے کہا،’’ویلکم‘‘ فرنچائز ہمیشہ سے بڑے اور یادگار انٹرٹینمنٹ کے لیے جانی جاتی رہی ہے۔ ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کے ساتھ جنگلی میوزک ایسا ساؤنڈ ٹریک لے کر آیا ہے جو اس وراثت کو مزید آگے بڑھائے گا۔ یہ گانے لوگوں پر ایک الگ ہی اثر چھوڑنے والے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:کانز ۲۰۲۶ء: ہاویئر بارڈیم کی ٹرمپ، نیتن یاہو، پوتن پر شدید تنقید
احمد خان کی ہدایتکاری اور فیروز ناڈیاڈوالا کی پروڈکشن میں بننے والی ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ اس سال کی سب سے بڑی کامیڈی انٹرٹینر فلموں میں سے ایک مانی جا رہی ہے۔ فلم کا ٹائٹل ٹریک اب تمام بڑے آڈیو پلیٹ فارمز پر جنگلی میوزک کے ذریعے اسٹریم ہو رہا ہے، جبکہ اس کا مکمل ویڈیو ٹائمز میوزک کے یوٹیوب چینل پر دیکھا جا سکتا ہے۔