Inquilab Logo Happiest Places to Work

کگیسو رباڈا عالمی کپ میں شاندار کارکردگی کیلئے پُر عزم

Updated: August 10, 2026, 11:49 AM IST | Cape Town

جنوبی افریقہ کے تیز گیندباز کگیسو رباڈا کا کہنا ہے کہ اگلے سال اپنی سرزمین پر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کے باوجود ٹیم پر اضافی دباؤ نہیں ہوگا اور وہ ہوم گراؤنڈ پر اپنے قلعے کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔ جنوبی افریقہ ۲۰۲۷ءمیں زمبابوے اور نمیبیا کے ساتھ ۵۰؍ اوورز کے ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کرے گا۔

Fast bowler Kagiso Rabada. Photo: INN
تیز گیندباز کگیسو رباڈا۔ تصویر: آئی این این

جنوبی افریقہ کے تیز گیندباز کگیسو رباڈا کا کہنا ہے کہ اگلے سال اپنی سرزمین پر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کے باوجود ٹیم پر اضافی دباؤ نہیں ہوگا اور وہ ہوم گراؤنڈ پر اپنے قلعے کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔ جنوبی افریقہ ۲۰۲۷ءمیں زمبابوے اور نمیبیا کے ساتھ ۵۰؍ اوورز کے ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کرے گا۔ حالیہ برسوں میں مختلف فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کی مستقل کارکردگی اور ۲۰۲۵ء میں لارڈز میں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ جیتنے سے ٹیم کا اعتماد بھی بلند ہے۔رباڈا نے کہا’’ہمارے لئے اپنی سرزمین پر کھیلنا ایک طرح کی آزادی ہے۔ مجھے گھر میں کھیلنے اور جیتنے کی ضرورت محسوس ہونے کا دباؤ نہیں ہے۔ میرے لئے یہ اپنے قلعے کا دفاع کرنے اور ٹیم کی نمائندگی کرنے کا معاملہ ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: یشسوی کی نصف سنچری، گل نصف سنچری سے محروم، ہندوستان کی فتح

۲۰۱۹ء اور ۲۰۲۳ء کے گزشتہ ۲؍۵۰؍ اوورز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے والے ربادا نے پاکستان کے عظیم گیندباز وسیم اکرم کی ۱۹۹۲ءورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شاندار گیندبازی کو اپنا پسندیدہ ورلڈ کپ لمحہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم کی جارحیت، مہارت اور اپنے ملک کے لئے کچھ خاص کرنے کا جذبہ انہیں آج بھی متاثر کرتا ہے اور وہ ۲۰۲۷ء میں اپنی سرزمین پر جنوبی افریقہ کے لئے اسی طرح کی کارکردگی پیش کرنا چاہیں گے۔

رباڈا نے کہا کہ گزشتہ سال ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف کامیابی کے بعد ٹیم کا اعتماد اور یقین مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے کہا’’ہم نے دکھایا ہے کہ ہم سیمی فائنل اور فائنل تک پہنچ سکتے ہیں۔ اب صرف آخری قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اعتماد بھی ہے اور یقین بھی، بس ایک قدم آگے بڑھنا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK