آئندہ اسمبلی انتخابات کے دوران سیٹوں کی تقسیم پر اختلاف کا شبہ، ریاست کی۴۰۳؍ سیٹوں میں۱۵۰؍ پر کانگریس کا دعویٰ سماجوادی پارٹی کو اچھا نہیں لگا۔
EPAPER
Updated: September 30, 2026, 10:53 AM IST | Hamidullah Siddiqui | Luckhnow
آئندہ اسمبلی انتخابات کے دوران سیٹوں کی تقسیم پر اختلاف کا شبہ، ریاست کی۴۰۳؍ سیٹوں میں۱۵۰؍ پر کانگریس کا دعویٰ سماجوادی پارٹی کو اچھا نہیں لگا۔
اتر پردیش میں ۲۰۲۷ء کے اسمبلی انتخابات سے قبل سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان نشستوں کی تقسیم پر اختلافات اور سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ کانگریس کی جانب سے ۱۵۰؍ اسمبلی نشستوں پر انتخاب لڑنے کے مطالبے کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان سیٹ شیئرنگ کا معاملہ اہم بن گیا ہے۔ اسی درمیان ،سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے ۳۰؍ ستمبر کو دہلی میں ہونے والی انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں شرکت نہیں کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:دہلی: مساجد پر حملے، ایس آئی آر کے خلاف احتجاج، مسلم رکن پارلیمان حراست، رہائی
لکھنؤ میںصحافیوں سے گفتگو میں اکھلیش یادو نے کہا کہ وہ دہلی میں اس بار انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں شامل نہیں ہو سکیں گے اور اس تعلق سے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ان کی بات ہو چکی ہے۔ اکھلیش کےمطابق وہ اپنی مصروفیت کےسبب میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے جبکہ سماجوادی پارٹی کے دیگرسینئر لیڈر شرکت کریں گے۔غور طلب ہے کہ اکھلیش یادو کی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کو سیٹ شیئرنگ سے متعلق جاری سیاسی بیان بازی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے تاہم، سماجوادی پارٹی کی جانب سے اس کی وجہ اکھلیش کی مصروفیات اور راجیہ سبھا انتخابات سے متعلق ہونے والی میٹنگیں بتائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:مودی کے سابق وزیر بھی ایس آئی آر کیخلاف میدان میں اُترے
واضح رہے کہ اتر پردیش کانگریس کے انچارج راجندر پال گوتم کا کہنا ہے کہ نشستوں کی تقسیم پر بات چیت اکتوبر میں شروع ہوگی اور کانگریس ۱۵۰؍ سے کم نشستوں پر انتخاب نہیں لڑے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی ریاست کی تمام ۴۰۳؍ اسمبلی نشستوں پر اپنی تیاری کر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کانگریس نے اتر پردیش کی ۴۰۳؍ اسمبلی نشستوں کو مختلف زمروں میں تقسیم کرکے انتخابی تیاری شروع کردی ہے اور تقریباً ۱۵۰؍ نشستوں کو سیٹ شیئرنگ کی بات چیت میں ترجیح دینے کی منصوبہ بندی کی ہے۔