• Thu, 02 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کنگاروؤں نے کیوی کو زیرکرلیا، نیوزی لینڈ ۶؍ وکٹ سے ہار گیا

Updated: October 01, 2025, 10:09 PM IST | New Delhi

کپتان مشیل مارش (۸۵؍رن)کی شاندارنصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے بدھ کو پہلے ٹی ۲۰؍ میں نیوزی لینڈ کو۲۱؍ گیندیں باقی رہتے ۶؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ۳؍ میچوں کی سیریز میں ۰۔۱؍ کی برتری حاصل کر لی۔

Australia And New Zealand Captain.Photo:INN
آسریلیا اور نیوزی لینڈ کے کپتان۔ تصویر:آئی این این

کپتان مشیل مارش (۸۵؍رن)کی شاندارنصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے بدھ کو پہلے ٹی  ۲۰؍ میں نیوزی لینڈ کو۲۱؍ گیندیں باقی رہتے ۶؍ وکٹ  سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ۳؍ میچوں کی سیریز میں  ۰۔۱؍ کی برتری حاصل کر لی۔ 

یہ بھی پڑھیئے:صائم ایوب نمبر ون ٹی ۲۰؍ آل راؤنڈر،ابھیشیک شرما کے ریکارڈ ریٹنگ پوائنٹس

 ۱۸۲؍رن  کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی اوپننگ جوڑی مشیل  مارش اور ٹریوس ہیڈ نے پہلے  وکٹ کے لیے۶۷؍ رن جوڑے۔ چھٹے اوور میں میٹ ہنری نے ٹریوس ہیڈ (۱۸؍ گیندوں پر۳۱؍رن ) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو پہلی کامیابی دلائی ۔ آسٹریلیا کا دوسرا وکٹ۱۲؍ویں اوور کی پہلی گیند پر اس وقت گرا جب میتھیو شارٹ (۱۸؍ گیندوں پر ۲۹؍رن ) کائل جیمیسن  نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ۱۵؍ویں اوور میں میٹ ہینری نے مشیل  مارش کو، جو سنچری کے قریب تھے، کو ٹم رابنسن کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ مشیل مارش نے۴۳؍ گیندوں پر۵؍ چھکے اور۹؍ چوکے لگا کر۸۵؍رن  بنائے۔ ایلکس کیری ۷؍رن  بنا کر زچری فاکس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا نے۲ء۱۶؍ اوورس میں ۴؍ وکٹوں پر۱۸۵؍  رن بنا کر ۶؍ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

اس سے قبل بدھ کو  آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے، نیوزی لینڈ نے ٹم رابنسن (ناٹ آؤٹ۱۰۶؍رن) کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹوں پر۱۸۱؍ رن کا مشکل ہدف بنایا۔ اننگز کے آغاز میں  نیوزی لینڈ نے ۶؍ رن پر ۳؍ وکٹ گنوا کر خود کو مشکل میں ڈال دیا۔ بین دروشیو نے ڈیون کونوے (ایک ) اور مارک چیپ مین (صفر) کو آؤٹ کیا۔ جوش ہیزل ووڈ نے ٹم سیفرٹ (۴) کو آؤٹ کیا۔ ایسی نازک صورتحال میں ڈیرل مشیل  نے ٹم رابنسن کے ساتھ مل کر چوتھے  وکٹ کے لیے ۹۲؍ رن  جوڑے۔ میتھیو شارٹ نے۱۱؍ویں اوور میں ڈیرل مشیل  کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔مشیل  نے ۲۳؍ گیندوں پر۳؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر۳۴؍ رن  بنائے۔ بیون جیکبز(۲۰؍رن) اور کپتان مائیکل بریسویل (۷؍رن) رن آؤٹ ہوئے۔ ٹم رابنسن نے۶۶؍ گیندوں پر ۵؍ چھکے اور ۶؍ چوکے لگا کر ناقابل شکست  ۱۰۶؍رن  بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK