Inquilab Logo Happiest Places to Work

خالد جمیل ہندوستانی سینئر مردوں کی ٹیم کے مستقل کوچ مقرر

Updated: August 13, 2025, 5:49 PM IST | Mumbai

آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے بدھ کو تصدیق کردی کہ خالد جمیل نے ہندوستانی سینئر مردوں کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر ۲؍ سال کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

Khalid Jamil.Photo: INN
خالد جمیل۔ تصویر:آئی این این

آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے  بدھ کو  تصدیق کردی  کہ خالد جمیل نے ہندوستانی سینئر مردوں کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر ۲؍ سال کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں،جس میں مزید ایک سال کی توسیع کی جاسکتی ہے۔ 
جمیل مستقل بنیاد پر قومی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے اور  ۱۵؍ اگست کو بنگلورو کے دراوڑ-پڈوکون اسپورٹس ایکسیلنس سینٹر میں اپنا پہلا ٹریننگ کیمپ شروع کریں گے۔ ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست جلد جاری کی جائے گی۔بلیو ٹائیگرس کے ساتھ جمیل کا پہلا ٹورنامنٹ سی اے ایف اے نیشنز کپ ہوگا، جہاں ہندوستان گروپ بی میں میزبان تاجکستان (۲۹؍اگست) ، ایران (یکم ستمبر) اور افغانستان (۴؍ ستمبر۲۰۲۵ء) کے خلاف کھیلے گا۔ اکتوبر کی فیفا ونڈو میں ہندوستان سنگاپور کے خلاف دو اہم اے ایف سی ایشیا کپ۲۰۲۷ء کوالیفائنگ میچ (۹؍اور۱۴؍ اکتوبر) کھیلے گا۔

یہ بھی ٖپڑھیئے:ونڈیزکی پاکستان پرشاندارجیت،چونتیس سال بعد سیریزجیتی کپ

 جمیل نے کہا،’’مجھے اپنی قومی ٹیم کی قیادت کرنے کی ذمہ داری ملنے پر بے حد فخر اور اعزاز کا احساس ہو رہا ہے۔ ان برسوں میں، مجھے کھلاڑیوں کو تربیت دینےکا موقع ملا ہے اور میں نے ان کی طاقت اور کمزوریوں کو گہرائی سے سمجھا ہے۔ سی اے ایف اے نیشنز کپ اور سنگاپور کے خلاف اہم ایشیا کپ کوالیفائر کی تیاری میں یہ معلومات ہمارے ہر کام میں اہم کردار ادا کریں گی۔‘‘
۲۰۱۲ء میں ساویو میڈیرا کے بعد مردوں کی قومی ٹیم کے کوچ بننے والے پہلے ہندوستانی، خالدجمیل کو انڈین سپر لیگ اور آئی لیگ میں وسیع کوچنگ کا تجربہ ہے، جہاں انہوں نے جمشید پور ایف سی، نارتھ ایسٹ یونائٹیڈ ایف سی، آئژول ایف سی، ایسٹ بنگال ایف سی، موہن بگان اے سی اور ممبئی ایف سی جیسے کلبوں کے لئے کوچ کی ذمہ داری ادا کی  ہے۔ انہوں نے ۱۷۔۲۰۱۶ءمیں آئژول ایف سی کو تاریخی آئی لیگ خطاب جتایا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK