کپتان شائی ہوپ (ناٹ آؤٹ۱۲۰؍رن) کی طوفانی اننگز اور جیڈن سیلز (۶؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو ریکارڈ ۲۰۲؍ رن سے شکست دی اور ۱۔۲؍ سے سیریز پر قبضہ کرلیا-
EPAPER
Updated: August 13, 2025, 3:32 PM IST | New Delhi
کپتان شائی ہوپ (ناٹ آؤٹ۱۲۰؍رن) کی طوفانی اننگز اور جیڈن سیلز (۶؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو ریکارڈ ۲۰۲؍ رن سے شکست دی اور ۱۔۲؍ سے سیریز پر قبضہ کرلیا-
کپتان شائی ہوپ (ناٹ آؤٹ۱۲۰؍رن) کی طوفانی اننگز اور جیڈن سیلز (۶؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو ریکارڈ ۲۰۲؍ رن سے شکست دے کر۳۴؍ سال بعد ایک روزہ سیریز۱۔۲؍ سے اپنے نام کر لی۔
۲۹۵؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی شروعات نہایت مایوس کن رہی۔ تیسرے اوور میں محض ۸؍ کے اسکور پر اس کے ۳؍ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب، عبداللہ شفیق اور کپتان محمد رضوان کو جیڈن سیلز نے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کر دیا۔ سیلز نے اگلا شکار بابر اعظم (۹؍رن) کو بنایا۔ آغا سلمان نے اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ۳۰؍ رن بنائے اور گڈاکیش موتی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ حسن نواز نے۱۳؍ اور نسیم شاہ نے ۷؍ رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے گیندبازوں نے پاکستان کی پوری ٹیم کو۲۹ء۲؍ اوور میں۹۲؍ رن پر ڈھیر کر دیا اور ۳۴؍ سال بعد ایک روزہ سیریز میں۲۰۲؍ رن سے کامیابی حاصل کی۔ محمد نواز۲۳؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جیڈن سیلز نے۲ء۷؍ اوور میں۱۸؍ رن دے کر۶؍وکٹ لیے، جو مردوں کے ایک روزہ کرکٹ میں کسی ویسٹ انڈین گیندبازکی تیسری بہترین کارکردگی ہے۔ گڈاکیش موتی کو ۲؍ وکٹ ملے جبکہ روسٹن چیز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیئے:شبھمن گل کو ایک بار پھر’ پلیئرآف دی منتھ‘ ایوارڈ
اس سے پہلے منگل کو ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی شروعات اچھی نہ رہی اور اس نے صرف۱۰؍ رن پر برینڈن کنگ (۵) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کیسی کارٹی اور ایون لوئس نے دوسرے وکٹ کے لیے ۴۷؍ رن جوڑے لیکن ابرار احمد نے ایون لوئس (۳۷؍رن) کو آؤٹ کر دیا۔
A captains` knock of sheer grit takes today`s CG United Moment of the Match.🔥#WIvPAK | #FullAhEnergy | #MatchMoment pic.twitter.com/XFMPzUge1y
— Windies Cricket (@windiescricket) August 13, 2025
شائی ہوپ نے کیسی کارٹی کے ساتھ اننگز سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ۲۰؍ویں اوور میں ابرار نے کیسی کارٹی (۱۷) کو ایل بی ڈبلیو کر کے تیسرا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد جسٹن گریوز اور شائی ہوپ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے۵۰؍ اوور میں ۶؍ وکٹ پر۲۹۴؍ رن کا اسکور کھڑا کیا۔ شائی ہوپ نے۹۴؍ گیندوں پر ۱۰؍ چوکے اور ۵؍ چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ۱۲۰؍ رن بنائے جبکہ جسٹن گریوز نے۲۴؍ گیندوں پر۴۳؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔