انڈین پریمیئر لیگ کی معروف فرنچائز کولکاتا نائٹ رائیڈرز ( کے کے آ ر) نے اپنے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر آندرے رسل کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں ان کی مخصوص جرسی نمبر ۱۲؍کو ریٹائر کرنے کا بڑا اعلان کیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 25, 2026, 7:06 PM IST | Kolkata
انڈین پریمیئر لیگ کی معروف فرنچائز کولکاتا نائٹ رائیڈرز ( کے کے آ ر) نے اپنے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر آندرے رسل کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں ان کی مخصوص جرسی نمبر ۱۲؍کو ریٹائر کرنے کا بڑا اعلان کیا ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ کی معروف فرنچائز کولکاتا نائٹ رائیڈرز ( کے کے آ ر) نے اپنے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر آندرے رسل کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں ان کی مخصوص جرسی نمبر ۱۲؍کو ریٹائر کرنے کا بڑا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب مستقبل میں کے کے آر کا کوئی بھی کھلاڑی یہ نمبر زیب تن نہیں کر سکے گا۔
آندرے رسیل نے۲۰۱۴ء سے ۲۰۲۴ء تک (سوائے ۲۰۱۷ء کے) نائٹ رائیڈرز فیملی کے ساتھ ایک طویل اور کامیاب سفر طے کیا۔ انہوں نے اپنے مجموعی۱۴۰؍ آئی پی ایل میچوں میں سے ۱۳۳؍مقابلے صرف کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلے، جو ان کی ٹیم کے ساتھ گہری وابستگی کا ثبوت ہے۔
Jersey no. 12 in Purple & Gold will always be yours DRE RUSS 💪💜 pic.twitter.com/LuK0aIJ5zl
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) March 24, 2026
رسیل کے کے آر کی ان دونوں ٹیموں کا حصہ رہے جنہوں نے ۲۰۱۴ ءاور۲۰۲۴ء میں آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا۔ خاص طور پر۲۰۲۴ء کا سیزن ان کے کیریئر کا یادگار ترین سال ثابت ہوا، جہاں انہوں نے ۱۵؍میچوں میں ۱۸۵؍ کے برق رفتار اسٹرائیک ریٹ سے ۲۲۲؍ رنز بنائے اور ۱۹؍ اہم وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کو دوسری بار چیمپئن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ گزشتہ سال نومبر میں آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کے بعد، رسیل نے اب کے کے آر میں بطور پاور کوچ اپنی نئی اننگز کا آغاز کر دیا ہے۔ اپنی نئی ذمہ داری پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا ذہن اب بھی وہی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ اب میں ان کھلاڑیوں کو وہ سب واپس دینا چاہتا ہوں جو میں نے برسوں میں سیکھا ہے۔ مجھے اس نئے (رول) میں بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:جنوبی افریقہ کا ٹی۲۰؍ سیریز پر قبضہ، پانچویں میچ نیوزی لینڈ سے جیت لیا
آئی پی ایل کے علاوہ، رسیل نائٹ رائیڈرز کی دیگر عالمی ٹیموں جیسے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز (آئی ایل ٹی۲۰ ) اورٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (سی پی ایل) کی بھی چار چار سیزن تک نمائندگی کر چکے ہیں، جس کی وجہ سے وہ فرنچائز کے عالمی برانڈ ایمبیسڈر بن کر ابھرے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’آخری سپر اسٹار‘‘ کا تصور غلط ہے: عامر خان
کھیلوں کی دنیا میں جرسی نمبر ریٹائرڈ کرنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے سب سے بڑا اعزاز تسلیم کیا جاتا ہے اور آندرے رسیل اب سچن تینڈ و لکر اور ایم ایس دھونی جیسے لیجنڈز کی فہرست میں شامل ہو گئے ۔