Inquilab Logo Happiest Places to Work

لا لیگا:ریئل میڈرڈ نے میلورکا کو شکست دے دی

Updated: May 16, 2025, 2:19 PM IST | Agency | Madrid

۲۰؍سالہ جیکب رامون نے آخری لمحات میں گول کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔

Jacob Ramon celebrates after scoring the decisive goal for Real Madrid. Photo: INN
جیکب رامون ریئل میڈرڈ کیلئے فیصلہ کن گول کرنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

ریئل میڈرڈ نےایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے میں آر سی ڈی میلورکا کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے شکست دےکر لا لیگا خطاب کی دوڑ میں اپنی امیدوں کو کچھ حد تک زندہ رکھا ہے۔ یہ میچ ۲۰؍سالہ جیکب رامون کے لئے نہ صرف دلچسپ تھا بلکہ خاص بھی تھا جنہوں نے میچ کے آخری لمحات میں فیصلہ کن گول کر کے ریئل میڈرڈ کو فتح دلائی اور اپنے مداحوں کا دل جیت لیا۔
 خبروں کے مطابق ریئل میڈرڈ کے تاریخی سینٹیاگو برنابیو ا سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان شروع سے ہی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ پہلا ہاف یکساں رہا اور دونوں ٹیم میں گول کرنے کے متعدد مواقع کو تبدیل کرنے میں ناکام رہیں۔میلورکا کے خلاف رئیل میڈرڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ مارٹن ویلیجینٹ نے میچ کے ۱۱؍ویں منٹ میں گول کر کے ریئل میڈرڈ کے شائقین کو مایوس کر کے میلورکا کو ایک صفرکی برتری دلا دی ۔ تاہم، میلورکا کے گول کیپر لیو رومز تعریف کے مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے میچ میں کُل۱۰؍ گول کو کامیابی کے ساتھ روکا۔ 
  ایک گول سے پچھڑنے کے بعد دوسرے ہاف میں ریئل میڈرڈ نے جارحانہ کھیل شروع کیا جس کے بعد ریئل میڈرڈ نے۶۸؍ویں منٹ میں کیلیان ایمباپے کے گول کی مدد سے اسکور ایک ایک سے برابر کردیا۔ میچ جب ختم ہونے کے قریب تھا تو لگ رہا تھا کہ میچ برابر رہے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ سے مطمئن ہونا پڑے گا، تب رئیل میڈرڈ کے نوجوان سینٹر بیک جیکب رامون نے شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔ ریئل میڈرڈ کیلئے آخری لمحات میں گول کرنے والے رامون کیلئے یہ بہت ہی خاص گول تھا کیونکہ سینٹیاگو برنابیو میں یہ ان کا پہلا گول تھا۔ ۲۰؍سالہ رامون  نے دفاعی صف میں بھی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی مواقع پر اپوزیشن کے حملوں کو ناکام بنایا۔کوچ کارلو اینسیلوٹی نے میچ کے بعد جیکب رامون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان کھلاڑی ٹیم کے مستقبل کا اہم حصہ بن سکتا ہے۔
  اس جیت کے ساتھ ہی ریئلمیڈرڈ نے خود کو پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن کے قریب رکھا ہے۔ ٹیم کی اس کارکردگی نے شائقین کا جوش بڑھا دیا ہے اور اب تمام نظریں آنے والے میچز پر لگی ہوئی ہیں، جن سے لوگوں کو کافی توقعات وابستہ ہیں۔ جو خطاب جیتنے کی سمت کا تعین کرے گی۔ بارسلونا کو خطاب پر قابض ہونے کیلئے اپنے بقیہ ۳؍ میچوں سے ایک میں فتح حاصل کرنی ہے لیکن وہ تینوں میچ ہار جاتا ہے تو ریئل میڈرڈ اعداد و شمار سے خطاب تک پہنچ سکتا ہے۔
  اس جیت کے ساتھ ہی ریئل میڈرڈ کے ۳۶؍میچوں میں ۷۸؍پوائنٹس ہو گئے ہیں تاہم یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ بارسلونا کی بقیہ میچوں میں کیسی کارکردگی ہوگی۔ ہسپانوی لیگ میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیم ٹائٹل جیتتی ہے۔ بارسلونا کے ۳۵؍میچوں کے بعد ۸۲؍ پوائنٹس ہیں۔بارسلونا کو ۳؍میچ کھیلنے ہیں اور اگر وہ ایک بھی جیت جاتا ہے تو ٹائٹل جیت جائے گا لیکن اگر اسے تینوں میچوں میں شکست ہوتی ہے اور ریئل بقیہ دونوں میچ جیت جاتا ہے تو بارسلونا کیلئے مشکلات کھڑی ہوجائیںگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK