اسپین اور بارسلونا کے اسٹار نوجوان کھلاڑی لامین یمال نے ’بیلون ڈی اور‘ ایوارڈ نہ ملنے پر کہا کہ وہ اس کےلئے سخت محنت کرنا جاری رکھیںگے۔
EPAPER
Updated: October 30, 2026, 12:56 PM IST | Agency | London
اسپین اور بارسلونا کے اسٹار نوجوان کھلاڑی لامین یمال نے ’بیلون ڈی اور‘ ایوارڈ نہ ملنے پر کہا کہ وہ اس کےلئے سخت محنت کرنا جاری رکھیںگے۔
بارسلونا کے نوجوان اسٹار فٹبال کھلاڑی لامین یمال نے بائرن میونخ کے اسٹرائیکر ہیری کین کے ہاتھوں’ بیلون ڈی اور ‘ ایوارڈ ہارنے پر اپنے ردِعمل کا ا ظاہر کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ یمال ’ بیلون ڈی اور ‘ ایورڈ سے محروم ضرور ہوئے لیکن انہوںنے مسلسل تیسرے سال بہترین نوجوان فٹبالر کا ’گولڈن بال‘ ایوارڈ حاصل کیا۔یہ ایورڈ لگاتارتیسری مرتبہ جیتنے والے وہ پہلے کھلاڑی ہیں۔
انعامی تقریب کے دوران جب لامین یمال اپنا ایوراڈ لینے اسٹیج پر پہنچے تو سابق فٹبالر تھیری ہنری نے مذاق میں ہسپانوی کھلاڑی سے کہا کہ یہ وہ ایوارڈ نہیں تھا جس کی وہ اس رات توقع کر رہے تھے۔یاد رہے کہ لامین یمال سب سے اہم اور مرکزی ایوارڈ کی دوڑ میں ہیری کین اور ریئل میڈرڈ کے اسٹار کیلین ایمباپے کے بعد تیسرے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھئے: ڈبلیوپی ایل: سوفی مولینو سب سے مہنگی کھلاڑی
’بیلون ڈی اور‘ نہ ملنے پر لامین یمال کا بیان
بارسلونا کے کھلاڑی نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے بڑے حروف میں لکھا’’یہ ایوارڈ جلد آئے گا‘‘۔ ان کا اشارہ’ بیلون ڈی اور ‘ ٹرافی کی طرف تھا۔یمال نے مزید لکھا’’اچھی چیزوں کو حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے۔ مجھے اپنے منتخب کردہ راستے پر پورا بھروسہ ہے۔ بغیر کسی جلد بازی، پُرجوش جذبے اور مکمل سکون کے ساتھ میں اپنی منزل کی طرف گامزن ہوں۔مجھے یقین ہے کہ ایک دن میرا وقت بھی ضرور آئے گا۔‘‘
بارسلونا کے نوجوان ا سٹار نے تقریب کے دیگر فاتحین کو مبارکباد دی اور کہا’’تمام فاتحین کو مبارکباد اور اب میری تمام تر توجہ دوبارہ اصل اور اہم مقصد پر مرکوز ہے،بارسلونا کو ایک بار پھر کامیابیوں کی راہ پر گامزن کرنا۔‘‘ذرائع کے مطابق، لامین یمال اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ بارسلونا واپس پہنچ چکے ہیں اور آئندہ ہفتے کیمپ ناؤ اسٹیڈیم میں الاویس کے خلاف ہونے والے میچ کی تیاری کےلئےٹیم کے تربیتی سیشن میں شرکت کریں گے۔