Inquilab Logo Happiest Places to Work

لیونل میسی اور ارجنٹائنا کی ٹیم کا نومبر میں کیرالا کا دورہ

Updated: August 23, 2025, 8:03 PM IST | New Delhi

میسی اور عالمی چمپئن ارجنٹائنا کی قومی فٹبال ٹیم۱۰؍ سے ۱۸؍ نومبر۲۰۲۵ء کے درمیان کیرالا کا دورہ کرے گی۔ گرین فیلڈ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ، اے ایف اے فٹبال کے ترقیاتی پروگراموں میں بھی مدد کرے گا۔

Messi And Argentina players.Photo:INN
میسی اور ارجنٹائنا کے کھلاڑی۔ تصویر: آئی این این

فٹبال لیجنڈ لیونل میسی اور عالمی  چمپئن  ارجنٹائنا کی قومی فٹبال ٹیم۱۰؍ سے ۱۸؍ نومبر۲۰۲۵ء کے درمیان کیرالا کا دورہ کرے گی۔ ارجنٹائنا فٹبال اسوسی ایشن (اے ایف اے) نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کی ہے۔ میسی اور ان کی ٹیم تھرواننت پورم کے گرین فیلڈ اسٹیڈیم میں ایک نمائشی میچ کھیلے گی۔ اس تقریب کا اہتمام حکومت کیرالا اور ریپولر براڈکاسٹنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:ایئر رائفل میں دو مکسڈ ٹیم گولڈ جیت کرہندوستان کی سبقت برقرار

اس سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ ارجنٹائنا فٹبال اسوسی ایشن نے  ہندوستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ مئی۲۰۲۵ء میں، کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ارجنٹائنا کی ٹیم فیفا کے بین الاقوامی میچ کیلنڈر کی وجہ سے کیرالا نہیں آئے گی  لیکن ریپولر ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ایڈیٹر اینٹو آگسٹین نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ `اے ایف اے نے کوئی منسوخی نہیں کی ہے۔ تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں  اور ہم لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ گمراہ کن خبریں نہ پھیلائیں۔ 
کیرالا کے فٹبال شائقین ارجنٹائنا کی حمایت کرتے ہیں۔ کیرالا کے وزیر کھیل وی عبدالرحمان نے فیس بک پر اس کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ  `کیرالا کے فٹ بال شائقین کی محبت اور حمایت ارجنٹینا کی ٹیم کے لیے حیرت انگیز رہی ہے۔ ارجنٹائنا کی ٹیم اپنے مداحوں سے ملنے کے لیے پرجوش ہے۔ شروع میں اس دورے کے لیے بھاری اخراجات کے خدشات تھے لیکن کیرالا حکومت نے اے ایف اے کو مدعو کیا۔
 آن لائن بات چیت کے بعد، اے ایف اے نے بھی فٹ بال کے ترقیاتی پروگراموں کے لیے کیرالا کے ساتھ تعاون کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔۲۰۲۶ء ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے نمائشی میچ اہم ارجنٹائنا کی ٹیم ۵؍ ستمبر کو وینزویلا اور۱۰؍ ستمبر کو ایکواڈور کے خلاف بین الاقوامی میچ کھیلنے کے بعد براہ راست کیرالا آئے گی۔ گرین فیلڈ اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ نمائشی میچ ارجنٹائنا کے لیے۲۰۲۶ء کے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم ہوگا۔ توقع ہے کہ اس دورے سے کیرالا میں فٹبال کو فروغ ملے گا۔ اے ایف اے کے ساتھ تعاون سے ریاست میں نچلی سطح پر فٹبال کی ترقی، تربیتی کیمپ اور ٹیلنٹ کی تلاش جیسے پروگرام شروع کیے جا سکتے ہیں، جو طویل مدتی اثرات چھوڑیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK