Inquilab Logo Happiest Places to Work

لیونل میسی کا شمار اپنی نسل کےعظیم فٹ بال کھلاڑیوں میں ہوتا ہے

Updated: June 26, 2024, 10:29 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

لیونل میسی دنیا کے مقبول ترین فٹبالرز میں سے ایک ہیں۔ ان کا شمار اپنی نسل کے عظیم فٹبال کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ میسی نے بہت چھوٹی عمر میں وہ سب کچھ حاصل کیا جو انہیں ایک عظیم فٹبالر بناتا ہے۔

Lionel Messi. Photo: INN
لیونل میسی۔ تصویر : آئی این این

لیونل میسی دنیا کے مقبول ترین فٹبالرز میں سے ایک ہیں۔ ان کا شمار اپنی نسل کے عظیم فٹبال کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ میسی نے بہت چھوٹی عمر میں وہ سب کچھ حاصل کیا جو انہیں ایک عظیم فٹبالر بناتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آج لیونل میسی دنیا کے سب سے بڑے فٹبالر ہیں لیکن انہوں نے یہ اعلیٰ مقام اور ان گنت ایوارڈ اور ریکارڈ یوں ہی حاصل نہیں کرلئے بلکہ اس کیلئے انہیں جدوجہد اور سخت محنت کرنی پڑی۔ مشہور فٹبالر لیونل میسی ارجنٹائنا ٹیم کے کپتان بھی رہے۔ انہوں نے۵؍ بار گولڈن شو جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا جس سے وہ سب سے زیادہ یورپی گولڈن شوز جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے ۴؍ بار فیفا ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کا ٹائٹل بھی جیتا۔ لیونل میسی کا پورا نام لوئس لیونل اینڈریس ہے اور ان کا عرفی نام لیو ہے۔ میسی۲۴؍ جون۱۹۴۸ء کو روزاریواور ارجنٹائنا میں اسٹیل فیکٹری کے ایک منیجر جارج میسی اور ان کی اہلیہ سیلیا کوکیٹینی کے ہاں پیدا ہوئے۔ میسی نے اپنی ابتدائی تعلیم لاس ہیریس ایلیمنٹری اسکول سے حاصل کی۔ بچپن ہی سے میسی کو فٹبال کا شوق تھا اور انہوں نے اپنی پوری توجہ اور وقت فٹبال کیلئے وقف کردیا تھا جس کے سبب انہیں اپنی تعلیم درمیان ہی میں چھوڑنی پڑی۔ میسی نے ایک ایسے خاندان میں پرورش پائی جس کے اراکین کو فٹبال سے غیر معمولی دلچسپی تھی۔ وہ نیویل کے اولڈ بوائز میں جانے سے پہلے کم عمری میں اپنے بڑے بھائیوں کے ساتھ کھیلا کرتے تھے۔ ایک مقامی کلب گریڈولی میں شامل ہوئے۔ یہاں میسی کو ان کے والد نے تربیت دی، حیرت انگیز بات تو یہ ہے کہ ان کی دادی نے بھی ان کے میچوں کے دوران میسی کی کوچنگ کی۔ جب میسی۱۰؍ برس کے تھے تو انہیں گروتھ ہارمون کی کمی کی تشخیص ہوئی تھی جس سے میسی کا پروفیشنل فٹبالر بننے کا خواب خطرے میں پڑ گیا۔ میسی نے اس شدید بیماری کا شکار ہونے کے باوجود ہمت نہیں ہاری، حالانکہ میسی کی جگہ اگر کوئی اور ہوتا تو شاید ہی اس بیماری کے بعد فٹبال کھیلنے کے بارے میں سوچتا لیکن میسی نے اپنی بیماری کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی محنت جاری رکھی اور آج وہ عظیم فٹبالرز کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان کا خاندان معاشی طور پر کمزور تھا۔ تب گھر والوں نے فٹبال کلبوں کا رخ کیا جہاں سے انہیں میسی کے علاج کے اخراجات پورا کرنے کیلئے مالی مدد فراہم کی گئی۔ کئی بار میسی کے علاج کا خرچ بارسلونا نے ادا کیا۔ رائل ہسپانوی فٹبال فیڈریشن میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے بارسلونا کیلئے کھیلنا شروع کیا۔ اپنے گروتھ ہارمون کی کمی کا علاج مکمل ہونے پر وہ بارسلونا کی نوجوان ٹیم کا حصہ بنے۔ میسی نے اپنے بچپن میں فٹبال کھیلنا شروع کیا۔ ۱۳؍ سال کی عمر میں، میسی اور اس کا خاندان بارسلونا چلا گیا اور اس نے ایف سی بارسلونا کی انڈر۱۴؍ ٹیم کیلئے کھیلنا شروع کیا۔ اس نے جونیئر ٹیم کیلئے۱۴؍ گیمز میں ۲۱؍ گول کئے اور وہ تیزی سے اعلیٰ سطح کی ٹیموں میں شامل ہو گئے۔ اس مایہ ناز فٹ بالر نے ارجنٹائنا کی قومی ٹیم کیلئے۱۲۸؍ میچوں میں ۶۵؍ گول کئے ہیں لیکن وہ بارسلونا کے ساتھ اپنے کامیاب سفرکو جاری رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔ 
اسپین میں ۱۷؍ اکتوبر ۲۰۰۴ء کو لا لیگا کا میچ بارسلونا اور اسپینیول کلب کے درمیان کھیلا جارہا تھا۔ میچ کے ۸۲؍ویں منٹ میں تجربہ کار کھلاڑی ڈیکو میدان سے باہر ہوئے اور ان کے متبادل کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کی جگہ بارسلونا نے۱۷؍ سالہ فٹبالرلیونل میسی کو میدان میں اتارا۔ یہی وہ وقت تھا فٹبال کی دنیا کو ایک ایسا کھلاڑی ملا جس نے بہت کم عمری میں عالمی شہرت پائی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK