Inquilab Logo Happiest Places to Work

مچووا اورمینسک نے یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کا خطاب جیت لیا

Updated: August 28, 2026, 12:22 PM IST | Agency | New York

کیرولینا مچووا اور یاکوب مینسک نے بیلنڈا بینسچ اور فلاویو کوبولی کو۳۔۶،۶۔۱،۶۔۱۰؍سے شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مکسڈ ڈبلز کا خطاب اپنے نام کر لیا۔

Macháč (left) and Siniaková can be seen with the trophy. Picture: PTI
مینسک(بائیں)اور مچووا کو ٹرافی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

کیرولینا مچووا اور یاکوب مینسک نے بیلنڈا بینسچ اور فلاویو کوبولی کو۳۔۶،۶۔۱،۶۔۱۰؍سے شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مکسڈ ڈبلز کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ چیک جمہوریہ کی اس جوڑی نے ۲؍ دن تک جاری رہنے والے اس مقابلے کے دوسرے دن دونوں میچ ٹائی بریک میں جیتے۔ مینسک کی تیز رفتار سروس اور نیٹ پر شاندار کھیل نے اس جوڑی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان ہاکی ورلڈ کپ سے فتح کے ساتھ وداع ہونا چاہےگا

مینسک نے ایک ایس  کے ساتھ فائنل کا اختتام کیا۔ سیمی فائنل میں بھی مچووا اور مینسک ہار کے قریب پہنچ چکے تھے، لیکن ۲؍ میچ پوائنٹس بچانے کے بعد انہوں نے مسلسل ۴؍ پوائنٹس جیت کر میرا آندریوا اورآندرے روبلیو کو شکست دی تھی۔ فائنل اس ٹورنامنٹ کا واحد ایسا مقابلہ تھا جو ایک عام ٹینس میچ کی طرح کھیلا گیا، جس میں سیٹ ۶؍ گیمز کے تھے اور ۶۔۶؍کی برابری پر ٹائی بریک ہوا۔ اس کے برعکس، ابتدائی ۳؍ دور میں سیٹ ۴؍ گیمز کے تھے اور ۴۔۴؍ کی برابری پر ٹائی بریک کھیلا گیا تھا۔بینسچ اور  کوبولی نے پہلے سیمی فائنل میں ایلینا سویتولینا اور گیل مونفلس کی شوہر اور بیوی کی جوڑی کو  ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK