Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان ہاکی ورلڈ کپ سے فتح کے ساتھ وداع ہونا چاہےگا

Updated: August 28, 2026, 12:01 PM IST | Agency | New Delhi

ہرمن پریت سنگھ کی ٹیم کا آج ساتویں مقام کےلئے بلجیم کے خلاف مقابلہ، ایشیائی کھیلوں سے قبل اعتماد بحال کرنے کی کوشش۔

India will have to put up a magnificent performance against Belgium. Picture: PTI
ہندوستان کو بلجیم کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ تصویر: پی ٹی آئی

۵؍ دہائیوں کے بعد ورلڈ کپ میں تمغہ جیتنے کا خواب ٹوٹنے کے بعد ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم آخری میچ میں جیت کے ساتھ وطن واپس لوٹنا چاہتی ہے، لیکن جمعہ کو ہونے والے اس مقابلے میں اس کے سامنے  مشترکہ میزبان اور موجودہ پرو لیگ  چمپئن بلجیم کو اسی کے میدان پر ہرانے کا مشکل چیلنج ہے۔ نیدرلینڈز کے ایمسٹلوین میں پہلے اور دوسرے مرحلے کے میچ کھیلنے والی ہندوستانی ٹیم پول’ ای‘ میں چوتھے نمبر پر رہنے کے بعد ساتویں / آٹھویں نمبر کا کلاسیفیکیشن مقابلہ کھیلنے یہاں آئی ہے۔ ہرمن پریت سنگھ کی کپتانی والی ٹیم کی راہ اتنی آسان نہیں ہے کیونکہ اس کے سامنے ۲۰۱۸ء کے  ورلڈ کپ چمپئن دنیا کی دوسرے نمبر کی ٹیم ہے جو ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے خطاب کی اہم دعویدار مانی جا رہی تھی۔ بلجیم بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے جھٹکے سے ابھر کر آخری میچ جیتنے کی پوری کوشش کرے گا۔

یہ بھی پڑھئے: ڈورنڈ کپ :ایسٹ بنگال نے ۱۷؍ویں بار خطاب جیتا

ارجنٹائنا کے خلاف دوسرے مرحلے کے آخری میچ میں ہار کر باہر ہونے والی ہندوستانی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں سست شروعات اور ۶۰؍ منٹ تک تال میل برقرار نہ رکھ پانے کی وجہ سے  تنقید کا سامنا کررہی رہی ہے۔ ہندوستان نے ٹورنامنٹ میں۱۴؍ گول کئے اور ۱۶؍ گول کھائے ہیں۔ ورلڈ کپ میں ساتواں مقام حاصل کرنے کے علاوہ ہندوستان کو اگلے مہینے ہونے والے ایشیائی کھیلوں سے پہلے مضبوط حریف کو ہرا کر اپنا کھویا ہوا اعتماد بھی حاصل کرنا ہوگا۔

عالمی کپ میں مایوسی کے بعد اب جاپان کے ایچی ناگویا میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں گولڈ میڈل جیت کر لاس اینجلس اولمپکس ۲۰۲۸ءکیلئے براہ راست کوالیفائی کرنا ہی پچھلے ۲؍ اولمپکس کی کانسے کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کا ہدف ہوگا۔ ہندوستان کو پنالٹی کارنر میں بھی تنوع لانا ہوگا کیونکہ کپتان ہرمن پریت پر ضرورت سے زیادہ انحصار بھاری پڑ رہا ہے۔ مڈفیلڈ میں من پریت سنگھ اور ہاردک سنگھ کو اپنے تجربے کا استعمال کرنا ہوگا جو ابھی تک نظر نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:بمراہ کی بادشاہت ختم، مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ درجہ بندی میں سرفہرست

پیرس اولمپک چمپئن نیدرلینڈز کے خلاف بھی ۴۰؍ منٹ تک شاندار کھیل  کا مظاہرہ کرنے کے بعد ہندوستان نے آخری ۲۰؍ منٹ میں ۳؍ گول گنوائے اور ۳۔ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پول مرحلے میں ہندوستان نے پاکستان کو ۳۔۵؍ سے اور ویلز کو تین ایک  سے ہرایا تھا لیکن انگلینڈ سے ۲۔۴؍سے ہار گیا تھا۔بڑی امیدوں اور تیاریوں کے ساتھ ورلڈ کپ میں اتری ہندوستانی ٹیم سے ۱۹۷۵ء کے بعد پہلی بار پوڈیم پر رہنے کی امید تھی لیکن اپنی غلطیوں اور خراب کھیل کی وجہ سے ہندوستان کا خواب ٹوٹ گیا۔

ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کریگ فلٹن کا خیال ہے کہ بلجیم کے خلاف غلطیوں کی گنجائش نہیں ہوگی اور ان کی ٹیم کو بہترین کھیل دکھانا ہوگا۔دوسری طرف پہلے مرحلے میں ۲؍ میچ جیتنے اور ایک ہارنے کے بعد بلجیم نے دوسرے مرحلے میں آسٹریلیا اور اسپین سے ڈرا کھیلے، جس سے اپنے ملک میں خطاب جیتنے کا اس کا خواب ٹوٹ گیا۔بلجیم کے ٹام بون ۱۹؍گول کرکے پرو لیگ کے اس سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنے والے دوسرے کھلاڑی رہے ہیں اور اس ورلڈ کپ میں بھی ۵؍ گول کر چکے ہیں۔وہیں ان کے ساتھی پنالٹی کارنر کے ماہر الیگزینڈر ہینڈرکس نے پرو لیگ میں ۱۵؍گول  کئے  ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK