حسن محمود کی چھ وکٹوں کی شاندار گیندبازی اور مومن الحق (ناٹ آؤٹ ۳۵؍رن) اور تنزید حسن (ناٹ آؤٹ ۳۲؍رن) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن اسٹمپس تک ایک وکٹ پر ۹۶؍ رنز بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔
EPAPER
Updated: August 13, 2026, 7:04 PM IST | Darwin
حسن محمود کی چھ وکٹوں کی شاندار گیندبازی اور مومن الحق (ناٹ آؤٹ ۳۵؍رن) اور تنزید حسن (ناٹ آؤٹ ۳۲؍رن) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن اسٹمپس تک ایک وکٹ پر ۹۶؍ رنز بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔
حسن محمود کی چھ وکٹوں کی شاندار گیندبازی اور مومن الحق (ناٹ آؤٹ ۳۵؍رن) اور تنزید حسن (ناٹ آؤٹ ۳۲؍رن) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن اسٹمپس تک ایک وکٹ پر ۹۶؍ رنز بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والی آسٹریلیا کی ٹیم کو بنگلہ دیشی گیندبازوں نے۵۳؍ اوورز میں ۱۹۸؍ رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی جانب سے ایس اسلام اور تنزید حسن نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے ۳۶؍ رنز جوڑے۔ نویں اوور میں مشیل اسٹارک نے ایس اسلام کو ۲۰؍ رنز پر آؤٹ کرکے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ اس کے بعد مومن الحق نے تیزی سے رنز بنائے اور تنزید حسن کے ساتھ دن کا کھیل ختم ہونے تک وکٹ پر موجود رہے۔ اسٹمپس کے وقت مومن الحق ۳۵؍ اور تنزید حسن ۳۲؍ رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
A scintillating bowling display gave Bangladesh the upper hand on Day 1 of the Darwin Test against Australia 💪#WTC27 📝: https://t.co/gIQtdBGVou pic.twitter.com/SOyIzJNiwl
— ICC (@ICC) August 13, 2026
یہ بھی پڑھئے:کنگنا رناوت نے نصیرالدین شاہ کے خلاف متنازع بیان کا دفاع کیا
اس سے قبل آسٹریلیا کے لیے جیک ویڈرالڈ اور ٹریوس ہیڈ نے پہلے وکٹ کے لیے ۴۵؍ رنز جوڑے۔ ۱۲؍ویں اوور میں حسن محمود نے ویڈرالڈ کو۲۳؍ رنز پر آؤٹ کرکے بنگلہ دیش کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بنگلہ دیشی گیندبازوں نے آسٹریلوی بلے بازوں پر دباؤ برقرار رکھا۔ تسکین احمد اور عبادت حسین نے بھی دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمود نے ۵۵؍ رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں، جو آسٹریلیا میں کسی بنگلہ دیشی تیز گیندباز کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیسری بہترین کارکردگی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:مچل اسٹارک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بائیں ہاتھ کے بولر
آسٹریلیا کی جانب سے صرف اسٹیون اسمتھ اور ایلکس کیری کی پانچویں وکٹ کی ۵۵؍ رنز کی شراکت کے دوران ٹیم مضبوط دکھائی دی۔ اسمتھ نے۱۰۹؍ گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۷۱؍ رنز بنائے، تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلوی اننگز جلد ہی سمٹ گئی۔ عبادت حسین نے کیری کو ۱۹؍ رنز پر آؤٹ کیا، جبکہ تسکین احمد نے بیو ویبسٹر کو پویلین بھیجا۔ حسن محمود نے کپتان پیٹ کمنز کو نو، مشیل اسٹارک کو ایک رن پر آؤٹ کیا اور بعد میں ناتھن لیون کو کیچ کروا کر آسٹریلوی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ یہ ۲۳؍ برس میں آسٹریلیا کی سرزمین پر بنگلہ دیش کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔