آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ ڈارون کے مارارا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔
EPAPER
Updated: August 13, 2026, 5:06 PM IST | Darwin
آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ ڈارون کے مارارا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔
آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ ڈارون کے مارارا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے بولر بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:سشمتا دیو کیخلاف شدید احتجاج اور مراعات شکنی کا نوٹس
مچل اسٹارک نے بنگلہ دیش کے بلے باز شادمان اسلام کو آؤٹ کرتے ہی یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے اس معاملے میں سری لنکا کے سابق اسپنر رنگنا ہیراتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اسٹارک کے ٹیسٹ کرکٹ میں اب ۴۳۴؍ وکٹ ہوگئی ہیں جبکہ ہیراتھ نے اپنے ٹیسٹ کریئر میں ۴۳۳؍ وکٹ حاصل کئے تھے۔ اسٹارک اس سے قبل پاکستان کے عظیم بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وسیم اکرم کو بھی پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ وسیم اکرم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ۴۱۴؍ وکٹ حاصل کئے تھے۔
Terrific job 👏🏻 pic.twitter.com/I8e9QHwKM5
— The Fourth Umpire 🏏 (@Saket37805) August 13, 2026
میچ کا پہلا دن مکمل طور پر بنگلہ دیش کے نام رہا۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ ٹیم کے حق میں ثابت نہیں ہوا اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف ۱۹۸؍ رنز* پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف ۵۵؍ رنز دے کر ۶؍وکٹ حاصل کئے اور آسٹریلوی بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کردیا۔
آسٹریلیا کو ۱۹۸؍ رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں بھی مضبوط آغاز کیا۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر ۹ ۶؍ رنز بنا لیے تھے۔ شادمان اسلام ۲۰؍ رنز بنا کر مچل اسٹارک کا شکار ہوئے۔ اس کے بعد تنزید حسن تمیم اور مومن الحق نے دوسری وکٹ کے لیے شاندار ۶۶؍رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کرلی۔
یہ بھی پڑھئے:شکیل بدایونی نے اپنے گیتوں سے درد اور محبت کو زبان دی
آسٹریلیا پہلے دن بیٹنگ میں مشکلات سے دوچار رہا، لیکن مچل اسٹارک کے لیے یہ دن ان کے شاندار ٹیسٹ کریئر کا ایک اور یادگار باب بن گیا۔ ۴۳۴؍ ٹیسٹ وکٹوں کے ساتھ وہ اب ٹیسٹ تاریخ کے سب سے کامیاب بائیں ہاتھ کے بولر بن چکے ہیں۔ ان کی اس کامیابی نے وسیم اکرم اور رنگنا ہیراتھ جیسے عظیم بائیں ہاتھ کے بولرز کی فہرست میں انہیں سب سے اوپر پہنچا دیا ہے۔