ڈفرینٹلی ایبلڈ کرکٹ کونسل آف انڈیا نے انگلینڈ میں ۵؍سے ۱۹؍ اگست تک منعقد ہونے والی مکسڈ ڈس ایبلٹی کرکٹ سیریز کیلئے۱۶؍ رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 28, 2026, 11:45 AM IST | New Delhi
ڈفرینٹلی ایبلڈ کرکٹ کونسل آف انڈیا نے انگلینڈ میں ۵؍سے ۱۹؍ اگست تک منعقد ہونے والی مکسڈ ڈس ایبلٹی کرکٹ سیریز کیلئے۱۶؍ رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈفرینٹلی ایبلڈ کرکٹ کونسل آف انڈیا نے انگلینڈ میں ۵؍سے ۱۹؍ اگست تک منعقد ہونے والی مکسڈ ڈس ایبلٹی کرکٹ سیریز کیلئے۱۶؍ رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ جموں کشمیر کے ماجد اے ایچ مگرے کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ سائی آکاش سوامنی نائب کپتان کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
ہندوستان ۷؍ میچوں کی آئی ٹی ۔۲۰؍ سیریز کا آغاز ۵؍اور ۷؍ اگست کو آورکوپ کاؤنٹی گراؤنڈ، ڈربی میں کھیلے جانے والے پہلے ۲؍ مقابلوں سے کرے گا۔ اس کے بعد تیسرا میچ ۹؍اگست کو اپٹن اسٹیل گریس روڈ، لیسٹر میں، چوتھا مقابلہ ۱۲؍ اگست کو کاؤنٹی گراؤنڈ، پانچواں اور چھٹا مقابلہ ۱۵؍اور ۱۶؍ اگست کو ارونڈیل میں کھیلے جائیں گے، جبکہ آخری اور ساتواں مقابلہ ۱۹؍ اگست کو کرکٹ کے باوقار لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز:سلیکشن کمیٹی کو سی او ای فٹنیس رپورٹ کا انتظار
اس بارے میں ڈی سی سی آئی کے سیکریٹری روی کانت چوہان نے کہا ’’ماجد مگرے کی کپتان کے طور پر تقرری نہ صرف جموں کشمیر بلکہ پورے معذور کرکٹ برادری کے لئے فخر کا لمحہ ہے۔ ان کی قیادت خطے کے کئی نوجوان معذور کرکٹرز کو اس کھیل میں آگے بڑھنے کے لئے تحریک دے گی۔‘‘
ڈی سی سی آئی کے نائب صدر سمیت جین نے کہا’’میں پوری ٹیم اور اسپورٹنگ اسٹاف کو انگلینڈ کے کامیاب دورے کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی کارکردگی ملک بھر کے کئی ابھرتے ہوئے دیوانگ کرکٹرز کو متاثر کرے گی۔‘‘
انگلینڈ دورے سے پہلے انڈین مکسڈ ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم نئی دہلی کے دوارکا میں واقع چھاولا میں منعقدہ تربیتی کیمپ میں حصہ لے رہی ہے، جہاں کھلاڑی آنے والی سیریز کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: شان مسعود کی شاندار بیٹنگ، ٹیسٹ میں پاکستان پوزیشن مضبوط
ٹیم میں جیش پرمار، ترون، رضوان الطاف بھٹ، ارجن راجیش گاورے، کلدیپ سنگھ، یشونت نائیڈو راوری، وویک کمار، سدرشن ایلنگووان، ہلال احمد وانی، سائی آکاش سوامنی (نائب کپتان)، رویندر گوپی ناتھ سانتے، یوگیندر سنگھ، وریشانت سندیپ گنجال، راجیش ایرپا کنور، ماجد اے ایچ مگرے (کپتان) اور شیو شنکرا گنٹی گاناپالی سبارایاپا شامل ہیں۔