Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان: موٹرسائیکل سے گر کر ۳؍ سالہ بچہ شدید زخمی

Updated: July 28, 2026, 12:36 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

برسات کے موسم میں شہر کی خستہ حال سڑکیں ایک بار پھر شہریوں کیلئے وبال جان بنتی جارہی ہیں۔پیر کے روز اسکول سے گھر واپسی کے دوران ایک موٹر سائیکل سڑک پر پڑے گڑھے میں گر گئی جس کے نتیجے میں ۳ ؍سالہ بچہ اور اس کی ماں زخمی ہوگئے۔

The place where the accident occurred. Photo: INN
وہ جگہ جہاں حادثہ پیش آیا۔ تصویر: آئی این این

برسات کے موسم میں شہر کی خستہ حال سڑکیں ایک بار پھر شہریوں کیلئے وبال جان بنتی جارہی ہیں۔پیر کے روز  اسکول سے گھر واپسی کے دوران ایک موٹر سائیکل سڑک پر پڑے گڑھے میں گر گئی جس کے نتیجے میں ۳ ؍سالہ بچہ اور اس کی ماں زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھئے: ہائی کورٹ نے وقف پراپرٹی کو ’دشمن کی ملکیت‘ قراردینے کیخلاف فیصلہ سنایا

اطلاع کے مطابق بامبے ہائی کورٹ و کلیان عدالت کی معروف وکیل ایڈووکیٹ جاگرتی جویری اپنے ۳؍ سالہ بیٹے کو اسکول سے لینے گئی تھیں۔ واپسی کے دوران جیسے ہی ان کی موٹر سائیکل اہلیہ بائی چوک پہنچی وہ سڑک پر موجود ایک گہرے گڑھے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگئیں۔ اچانک لگنے والے جھٹکے سے ماں اور بیٹا دونوں سڑک پر گر پڑے۔ بچے کی زبان اور سینے پر گہری چوٹیں آئیں تاہم خوش قسمتی سے دونوں کسی بڑےسانحہ سے محفوظ رہے۔

حادثہ کے بعد ایڈووکیٹ جاگرتی جویری نے کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کو براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر سڑکوں کے گڑھے بروقت بھر دئیے جائیں تو  اس طرح کے حادثہ پیش نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف اہلیہ بائی چوک ہی نہیں بلکہ شہر کے بیشتر علاقوں کی سڑکوں پر گڑھوں کی بھرمار ہے جس کے باعث ہر روز شہری اپنی جان خطرے میں ڈال کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ ان کے بقول آج یہ حادثہ ان کے ساتھ پیش آیا ہے کل کسی اور خاندان کے لئے یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اکبرپیر بھائی کالج کی طالبہ شیخ عارفہ ڈیٹاسائنس میں یونیورسٹی ٹاپر

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کانگریس کی گروپ لیڈر کانچن کلکرنی جائے حادثہ پر پہنچیں اور میونسپل انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بار بار شکایات کے باوجود سڑکوں کی مرمت کے لئے مؤثر اقدامات نہیں کئے جا رہے جس کا خمیازہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر شہر بھر کے گڑھوں کو فوری طور پر نہ بھرا گیا تو کانگریس پارٹی میونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK