Inquilab Logo Happiest Places to Work

پنویل میونسپل کارپوریشن اپنی حدود میں ایک ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گی

Updated: July 28, 2026, 12:48 PM IST | Wasim Ahmad Patel | Panvel

پنویل میونسپل کارپوریشن شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ایک ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور اس پر کام بھی جاری ہے۔

Municipal Commissioner Mangesh Chitale. Photo: INN
میونسپل کمشنر منگیش چتلے۔ تصویر: آئی این این

پنویل میونسپل کارپوریشن  شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ایک ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور اس پر کام بھی  جاری ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مارشل آرٹ کےعالمی مقابلہ میں ممبرا کے ۸؍ فائٹروں کی شاندارکامیابی

اس بارے میں میونسپل کمشنر ڈاکٹر منگیش چتلے نے کہا کہ ہم نے اور پولیس انتظامیہ نے مل کر  سروے کیا۔ اس کے بعد پنویل ،کھار گھر، تلو جہ ،  نیو پنویل ، کامو ٹھے  ، کلمبولی  اور اس کے علاوہ ۲۹؍ گاؤں میںسی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ اس میں اہم راستے، بازار،  گارڈن، کھیل کے میدان کے اطراف  تمام گاؤں اور شہر کے داخلی دروازے  اور اہم شاہراہ  شامل ہے۔ اس پر کل ۱۴۲؍کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔  یہ اعلیٰ معیار کے سی سی ٹی وی کیمرے  ہوں گے۔ بہت سی جگہوں پر کیمرے کے ساتھ اسپیکر بھی لگائے جائیں گے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو مطلع کیا جا سکے۔ اس کا کنٹرول روم کامو ٹھے میں میونسپل کارپوریشن کا آفس ہو گا۔  اس کے علاوہ  پنویل میں ڈی سی پی آفس میں بھی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔  یہ کیمرے اس طرح کے ہوں گے کہ طوفانی بارش بھی اس پر اثر نہ کر سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری حدود میں اسکول اور کالج میں ۳؍ لاکھ طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں، ان کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ یہ کیمرے ان کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ہماری مدد کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ۶۰۰؍ کیمرے اگست   سے کام کرنا شروع کر دیں گے جبکہ۴۰؍ کیمرے بارش بعد شروع کئے جائیں گے کیونکہ بارش کے موسم میں کیبل کے وائر کو جوڑنے اور کھمبے بنانے میں پریشانی ہوتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: رانی باغ چڑیا گھر میں صبح کیچہل قدمی پر پابندی

میونسپل کمشنرچتلے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ رائےگڑھ میں ایک ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے والی  پنویل پہلی  میونسپل کارپوریشن ہو گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK