Inquilab Logo Happiest Places to Work

مارشل آرٹ کےعالمی مقابلہ میں ممبرا کے ۸؍ فائٹروں کی شاندارکامیابی

Updated: July 28, 2026, 12:44 PM IST | Saadat Khan | Mumbra

۴؍گولڈ اور ۲؍ سلور میڈل حاصل کئے۔

Mumbra fighters perform brilliantly in martial arts tournament. Photo: INN
مارشل آرٹ ٹورنامنٹ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممبرا کے فائٹرس۔ تصویر: آئی این این

وائی آر ایل انٹرنیشنل مارشل آرٹ ٹورنامنٹ میں ممبرا کے لیجنڈز کلب کے ۸؍ فائٹروں نے بھی عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے مہاراشٹر کا نام روشن کیا۔ ان فائٹروں نے مختلف زمروں میں شاندار کارکردگی پیش کرکے اوّل ، دوم اور سوم پوزیشن مقام حاصل کیا۔ٹورنامنٹ افغانستان کے وائی آر ایل کلب کی جانب سے نوئیڈا (دہلی) کے آئرن کلچر جم میں منعقد کیا گیا تھا جس میں افغانستان کے علاوہ دہلی، مہاراشٹر، اُترپردیش اورکشمیر کے فائٹروں نے حصہ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: کلیان: موٹرسائیکل سے گر کر ۳؍ سالہ بچہ شدید زخمی

مذکورہ ٹورنامنٹ میں کم وبیش ۲۰۰؍ فائٹروں نے حصہ لیاتھا جن میں لیجنڈز مارشل آرٹ کلب ممبرا کے متین محسن منصوری نے انڈر ۱۸ ، انصاری امان عمران نے انڈر ۵۲،انصاری علی حسنین عمران اور انصاری محمد نواز نور محمد نے انڈر ۱۰ ؍ میں گولڈ میڈل جیتے جبکہ شیخ محمد جنید نے انڈر ۱۱؍ اور خان سلیمان نے ۱۸؍ سال سے زیادہ عمر والوں کے مقابلہ میں سلور میڈل حاصل کئے ۔ سیدعالیہ ایازنے بھی عمدہ کارکردگی پیش کی اور شیخ محمد ظفر علی صداقت اللہ نے ۳؍ مختلف مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ یہ سبھی فائٹر ممبرا اور تھانے کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں ۔ تعلیم کے ساتھ مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔یہ سبھی فائٹر  مارشل آرٹ میں مہارت حاصل کرنے کے متمنی ہیں ۔

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: ملک کو درپیش چیلنجز پر سنجیدہ غور و فکر

لیجنڈز مارشل آرٹ کلب کے کوچ افسر سیّد نے کہا کہ ’’ مذکورہ ٹورنامنٹ افغانستان کے وائی آر ایل کلب کے سربراہ ظہورشاہ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا جس میں افغانستان کے فائٹروں نے بھی حصہ لیا تھا۔ ہمارے کلب کے مذکورہ فائٹروں نے اپنی عمدہ کارکردگی سے  مہاراشٹر اور ممبراکانام روشن کیا  ۔ مارشل آرٹ آج کے دور کی اہم ضرورت ہے ۔طلبہ کو پڑھائی کے ساتھ اپنے تحفظ کیلئے مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کرنی چاہئے ۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK