Inquilab Logo Happiest Places to Work

مالونی :۲؍ منزلہ مکان منہدم۔ ۲؍افراد زخمی

Updated: August 21, 2026, 11:16 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

یہاں کے پلاٹ نمبر ۵۲؍گیٹ نمبر ۷؍حنا ہوٹل کے قریب ۲؍ منزلہ مکان اچانک منہدم ہوگیا۔ اس حادثہ میں۲؍لوگ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پراسپتال لے جایا گیا۔ خیر یہ ہوئی کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

The scene after the house collapsed. Picture: Inquilab
مکان منہدم ہونے کے بعد کا منظر۔ تصویر: انقلاب

یہاں کے پلاٹ نمبر ۵۲؍گیٹ نمبر ۷؍حنا ہوٹل کے قریب ۲؍ منزلہ مکان اچانک منہدم ہوگیا۔ اس حادثہ میں۲؍لوگ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پراسپتال لے جایا گیا۔ خیر یہ ہوئی کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ حادثہ جمعرات کی صبح تقریباً ساڑھے ۱۱؍ بجے ہوا۔ زخمی ہونے والوں میںاسرار احمدنام کے شخص کے علاوہ ایک خاتون شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اخلاقِ حسنہ کو اپنانے، خرافات اور برائیوں سے دور رہنے کی تلقین

حادثے کے بعد پورے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ مقامی نوجوان راحت اوربچاؤ کے لئے دوڑے اورکچھ دیر بعدبی ایم سی  اورفائرعملہ پہنچا اورمزیدتیزی سے  راحت رسانی اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا گیا۔ اس دوران منہدم مکان کا بچا ہوا خطرناک نظرآنے والا حصہ بھی بی ایم سی عملہ نے توڑ دیا اور متصل مکان جسے نقصان پہنچا تھا، اس کے بھی کچھ حصے کو توڑ دیا گیا تاکہ خطرے کااندیشہ نہ رہے۔

یہ بھی پڑھئے: مراٹھی نہ جاننے والے ایک ہزار ۲۶۸؍ ڈرائیوروں کو نوٹس

جائے حادثہ سے کچھ دوری پر رہنے والے محمود خان اورمولانا محمدسلما ن نےنمائندۂ انقلاب کوبتایا کہ ’’ یہ مکان کافی پرانا تھا اورچند دن قبل مالک مکان نے مرمت کی غرض سے اسے خالی کرالیا تھا۔ کام شروع کیا جانے والا تھا مگر اس سے قبل ہی مکان اچانک گرگیا ۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ چونکہ ملبہ کافی تھا اس لئے صاف صفائی میں ۳؍گھنٹے سےزائد وقت لگا۔ مقامی لوگوں نےبات چیت کے دوران اس پر اطمینان ظاہر کیا کہ مکان خالی کرالیاگیا تھا اور کسی کی جان نہیں گئی ورنہ یہ بہت مصرف روڈ اورگھنی بستی ہے، بڑا حادثہ ہوسکتاتھا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK