پریمیئر لیگ کے ایک اہم مقابلے میں مانچسٹر سٹی نے آرسنل فٹبال کلب کو۱۔۲؍گول سے شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ اس جیت کے بعد پیپ گارڈیولا کی ٹیم اب لیگ لیڈر آرسنل سے صرف تین پوائنٹ پیچھے ہے۔
EPAPER
Updated: April 20, 2026, 5:01 PM IST | Manchester
پریمیئر لیگ کے ایک اہم مقابلے میں مانچسٹر سٹی نے آرسنل فٹبال کلب کو۱۔۲؍گول سے شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ اس جیت کے بعد پیپ گارڈیولا کی ٹیم اب لیگ لیڈر آرسنل سے صرف تین پوائنٹ پیچھے ہے۔
پریمیئر لیگ کے ایک اہم مقابلے میں مانچسٹر سٹی نے آرسنل فٹبال کلب کو۱۔۲؍گول سے شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ اس جیت کے بعد پیپ گارڈیولا کی ٹیم اب لیگ لیڈر آرسنل سے صرف تین پوائنٹ پیچھے ہے، جبکہ ان کے پاس ایک میچ بھی اضافی موجود ہے۔
Magical 💫 pic.twitter.com/39tzwFxnCX
— Manchester City (@ManCity) April 20, 2026
میچ کا پہلا گول سٹی کے ریان شرقی نے کیا، جنہوں نے ڈیکلن رائس اور گیبریل کو چکما دیتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ آرسنل کو واپسی کا موقع سٹی کے گول کیپر جیانلوئیگی ڈوناروما کی غلطی سے ملا۔ کائی ہاورٹز نے ان کی کلیئرنس کو روک کر اسکور ۱۔۱؍گول برابر کر دیا۔ میچ کے ۶۵؍ ویں منٹ میں ارلنگ ہالینڈ نے سیزن کا اپنا ۳۴؍واں گول کر کے سٹی کو برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔
یہ بھی پڑھئے:پنجاب کنگزلکھنؤ سپر جائنٹس کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست
آرسنل فٹبال کلب کے لیے یہ میچ کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا کیونکہ نان کی دو شاٹس پول (Post) سے ٹکرا کر واپس آگئیں۔مارٹن اوڈیگارڈ کی کوشش کو لائن سے کلیئر کر دیا گیا۔کائی ہاورٹز میچ کے آخری لمحات میں گول کرنے کا سنہری موقع ضائع کر بیٹھے۔
یہ بھی پڑھئے:نماز کے صحت کے تعلق سے فوائد بتانے پر نمیتا تھاپر ٹرول، کہا مَیں اپنی بات پر قائم ہوں
آرسنل، جو گزشتہ ۲۲؍برسوں میں اپنا پہلا لیگ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کر رہا ہے، اب دباؤ کا شکار ہے۔ گزشتہ چھ میچوں میں یہ ان کی چوتھی شکست ہے۔ دوسری طرف، اگر مانچسٹر سٹی بدھ کو برنلے کو ہرا دیتا ہے، تو وہ اس سال پہلی بار پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لیں گے۔مائیکل آرٹیٹا کے لیے اب سب سے بڑا چیلنج اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کرنا ہے تاکہ وہ بقیہ پانچ میچوں میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔